شراب و اسلحہ برآمد گی کیس: عدالت نے وزیر اعلی امین گنڈا پور کے وارنٹ منسوخ کر دئیے
وزیر اعلی کے پی نے مقدمے کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب یہ کیس بنایا گیا، وہ موقع پر موجود بھی نہیں تھے اور نہ ہی گاڑی ان کی تھی۔


اسلام آباد: عدالت نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں جاری وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی ،دوران سماعت علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے کیس کی مختصر سماعت کے بعد علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔
پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ایسی کارروائیوں سے وہ نہ گھبراتے ہیں، نہ حوصلے پست ہوں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی کے پی نے مقدمے کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب یہ کیس بنایا گیا، وہ موقع پر موجود بھی نہیں تھے اور نہ ہی گاڑی ان کی تھی۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا میں تحریک کی قیادت کریں گے اور اگست کو ہر ضلع اور حلقے سے عوام سڑکوں پر آئیں گے۔
خیال رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے بھی اسی مقدمے میں علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری پہلے ہی معطل کر دیے تھے۔

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- ایک دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 21 گھنٹے قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 20 گھنٹے قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 20 گھنٹے قبل






