پی سی بی کی جانب سے متبادل کھلاڑی کے بارے میں تاحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا


ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا انجری کے باعث ایشیا کپ 2025 میں شرکت نہ کرنے کا امکان ہے۔
کندھے کی انجری کا شکار آل راؤنڈر شاداب خان نے جولائی میں برطانیہ میں اپنے کندھے کا آپریشن کرایا تھا، اسی وجہ سے بنگلادیش کے خلاف سیریز میں وہ شرکت نہیں کرسکے اور اب دورہ ویسٹ انڈیز میں بھی ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 9 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہوگا، جب کہ شاداب خان کو سرجری کے بعد مکمل صحت یابی کے لیے کم از کم 3 ماہ درکار ہیں۔
اس طرح شاداب اکتوبر تک مکمل فٹ ہوں گے، جس کے باعث ان کا قومی اسکواڈ میں شامل نا ہونے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ پی سی بی کی جانب سے قومی ٹیم کے نائب کپتان کی جگہ یا اس کسی متبادل کےحوالے سے تاحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 12 ستمبر کو عمان کے خلاف کھیلے گا جب کہ روایتی حریف بھارت کے ساتھ ٹاکرا 14 ستمبر کو دبئی میں شیڈول ہے۔

مہنگا سونا اچانک ہزاروں روپے سستا ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 17 hours ago

اگردشمن کوئی زمینی آپریشن کی کوشش کرے تو دشمن کے کسی بھی فوجی کو زندہ نہیں بچنا چاہیے،ایرانی آرمی چیف
- 15 hours ago

ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، ایرانی قوم اور افواج ملک پر حملہ کرنے والوں کے پاؤں کاٹ دیں گے،ترجمان
- 17 hours ago

پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
- 13 hours ago

لاہورکے نیشنل ہسپتال میں ریزوم تھراپی کا کامیاب آپریشن
- 17 hours ago

آپریشن غضب للحق کے ثمرات، ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں 59 فیصد کمی
- 11 hours ago

امریکی سفارت کاری محض ایک ڈھونگ ہے،جارحیت کا مقابلہ کرنے ہر صورتحال کے لیے تیار ہیں،ایران
- 18 hours ago

خیبر پختونخوا کی مختلف جامعات کے طلباء کیلئے آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام جاری
- 16 hours ago

معاشی بچت، جنگ بندی کی کوششیں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،شہباز شریف
- 16 hours ago

برطانیہ کسی بھی صورت ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ کا حصہ نہیں بنے گا،کئیر اسٹارمر
- 16 hours ago

اسحا ق ڈار کا مصری و ازبک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، دو طرفہ اور علاقائی صورتحال پر گفتگو
- 11 hours ago

ایران جنگ:اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رحجان ، 100 انڈیکس 3500 پوائنٹس گرگیا
- 13 hours ago












