Advertisement
تجارت

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ایک اور سنگ میل ، پہلی مرتبہ ایک لاکھ ستر ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرلی

ہنڈرڈ انڈیکس جو گزشتہ روزایک لاکھ انہتر ہزار چار سو چھپن پوائنٹس پر بند ہوا تھا، آج کاروبار کے دوران گیارہ سو بیس سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ ستر ہزار پانچ سو پچاسی پوائنٹس تک پہنچ گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 days ago پر Dec 10th 2025, 3:36 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ایک اور سنگ میل ، پہلی مرتبہ ایک لاکھ ستر ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرلی

پاکستان سٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے آج کاروبار کے دوران تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک لاکھ ستر ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرلی۔

ہنڈرڈ انڈیکس جو گزشتہ روزایک لاکھ انہتر ہزار چار سو چھپن پوائنٹس پر بند ہوا تھا، آج کاروبار کے دوران گیارہ سو بیس سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ ستر ہزار پانچ سو پچاسی پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان حکومتی پالیسیوں پر تاجر برادری کے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

 
Advertisement