Advertisement
پاکستان

شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل

وکیل رانا مدثر  کے مطابق پی ٹی آئی  وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسپتال سے ڈسچارج کرکے دوبارہ کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کردیا گیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 days ago پر Dec 10th 2025, 3:41 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل

لاہور : تحریک انصاف کے  وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

وکیل رانا مدثر  کے مطابق پی ٹی آئی  وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسپتال سے ڈسچارج کرکے دوبارہ کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کردیا گیا ہے۔

 وکیل رانا مدثر نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی پِتےکی سرجری کیلئے پی کے ایل آئی اسپتال میں زیرعلاج تھے تاہم اب طبیعت میں بہتری کے بعد  انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کے ٹیسٹ کیے گیے جن کی رپورٹس15 روز میں آئے گی۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی 9 مئی کے مقدمات میں کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔

Advertisement
Advertisement