فلم ’نیلوفر‘میں رونے والے وائرل کلپ پر تنقیدکے حوالےسے ماہرہ خان کا ردعمل آگیا
تنقید کو برے انداز میں نہیں لیتی لیکن وائرل کلپس کو لے کر ہونے والا شور شرابا مجھے کبھی کبھار ذہنی طور پر تھکا دیتا ہے،ماہرہ خان


ویب ڈیسک: پاکستان کی سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان کا اپنی نئی فلم’ نیلوفر‘ کے ایک وائرل کلپ پر ردعمل سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابقحال ہی میں اداکار فواد خان کے ساتھ ریلیز ہونے والی فلم نیلوفر میں ماہرہ خان نے بینائی سے محروم لڑکی کا کردار نبھایا۔
ریلیز کے بعد فلم کا ایک جذباتی سین سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں نیلوفر (ماہرہ) روتے ہوئے خود کو مارنے لگتی ہیں، جس پرمتعدد صارفین نے اس منظر پر ماہرہ خان کی اداکاری کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
تاہم اس وائر ل کلپ پر ہونے والی تنقید کے حوالے سےماہرہ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ میں چاہے کچھ کروں یا نہ کروں میرا ہر عمل وائرل ہو جاتا ہے۔
اپنے ردعمل میں ماہرہ خان نے مزیدکہا کہ میں نے یہ کلپ دیکھا ہے جو بہت وائرل ہو رہا ہے، سچ بات یہ ہے کہ جو بھی میں کرتی ہوں وائرل ہو جاتا ہے، اگر میں کچھ کروں تب بھی، نہ کروں تب بھی، کبھی کبھی اس سب سے تھکن بھی محسوس ہوتی ہے۔
معروف اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں تنقید کو برے انداز میں نہیں لیتی لیکن وائرل کلپس کو لے کر ہونے والا شور شرابہ مجھے کبھی کبھار ذہنی طور پر تھکا دیتا ہے۔
ان کا مزید کہناتھا’ نیلوفر‘ ایک مشکل کردار تھا اور میں نے اسے پوری ایمانداری اور حساسیت کے ساتھ نبھانے کی کوشش کی ہے۔
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 18 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 18 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 19 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 18 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 15 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 18 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 18 گھنٹے قبل









