علی ظفر نے اپنی چوتھی اسٹیڈیو البم “روشنِی” کی پہلی جھلک جاری کر دی،20 دسمبرکو ریلیز ہو گی
مداحوں کے لیے البم کا آرٹ ورک، ٹریک لسٹ اور علی ظفر کا خصوصی آرٹسٹ نوٹ جاری کیا گیا ہے، جس سے اس البم کے پس منظر، جذبات اور تخلیقی سفر کی جھلک ملتی ہے


ویب ڈیسک: علی ظفر نے اپنی چوتھی اسٹیڈیو البم “روشنِی” کی پہلی جھلک جاری کر دی،20 دسمبرکو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ موسیقار علی ظفر نے اپنے آنے والے چوتھے اسٹیڈیو البم "روشنِی" کی پہلی جھلک پیش کر دی ہے، جسے 20 دسمبر 2025 کو دنیا بھر میں جاری کیا جائے گا۔
مداحوں کے لیے البم کا آرٹ ورک، ٹریک لسٹ اور علی ظفر کا خصوصی آرٹسٹ نوٹ جاری کیا گیا ہے، جس سے اس البم کے پس منظر، جذبات اور تخلیقی سفر کی جھلک ملتی ہے۔
روشنِی کے بارہ گیت علی ظفر کی موسیقی کے ایسے نئے دور کی عکاسی کرتے ہیں، جن میں جدید اور عالمی رنگ شامل ہیں.افریقی تالیں، اماپیانو کی دھنیں، ایکوسٹک پاپ، روح پرور بیلڈز، سنتھ پر مبنی ساؤنڈز اور ڈیپ ہاؤس وایبز
ٹریک لسٹ:
رُکسانہ
فائیو اسٹار
ماماسیتا ft ایلسٹر الون
سانولی سلونی ft. الیسٹر الوِن
روشنِی
شدت
بے قراری سی
ڈھونڈتا ہوں
تیرے بن میں
چل دل میرے ft. طلحہ انجم
میرا پیار ft. ڈی جے شاہ رخ
ظالم نظروں سے ft. علی حیدر
مداحوں کے نام پیغام میں علی ظفر نے البم روشنِی کو روشنی، سایوں اور خودی کے سفر سے تعبیر کیا ہے۔ایک ایسا تخلیقی تجربہ جو اندرونی کیفیات، جذباتی گہرائی اور اس روشنی کی تلاش کو بیان کرتا ہے جو انسان اپنے سچ کا سامنا کرتے ہوئے دریافت کرتا ہے۔ ہر گیت اپنا الگ فضا اور احساس رکھتا ہے، جو مجموعی طور پر ایک مربوط مگر متنوع ساؤنڈ اسکیپ تخلیق کرتا ہے۔
البم کا سفر “ظالم نظروں سے” کے ساتھ شروع ہوا، جو پہلے ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر توجہ سمیٹ چکا ہے۔ روشنِی میں مداحوں کو تجربات، نئی کولیبریشنز، اور علی ظفر کا مخصوص سچّا اور دل سے جڑا فن سننے کو ملے گا۔

تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا،کے پی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ فوج اور آپریشن پر ڈالنا چاہتی ہے،وزیر دفاع
- 2 دن قبل

سانحہ گل پلازہ: سندھ کابینہ نے شہدا ءکے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دیدی
- 2 دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل

حکومت قومی و اقتصادی ترقی کے لیے نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہباز شریف
- ایک دن قبل

سونے کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ
- 17 گھنٹے قبل
بھارت: طیارے حادثے میں مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ سمیت چار افراد ہلاک
- 17 گھنٹے قبل
بابراعظم پر سوال مت کریں، وہ اپنا رول اچھی طرح نبھا رہا ہے، سلمان آغا
- 16 گھنٹے قبل
پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کامدینہ میں نکاح
- 17 گھنٹے قبل
اگر دباؤ ڈالا گیا تو ایران ایسا ردعمل دے گا جو پہلے کبھی نہیں دیا: ایرانی مشن
- 12 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 17 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی ملاقات،مصنوعی ذہانت ، ای آفس نظام، نیب کی کارکردگی کوسراہا
- ایک دن قبل

انڈر 19 ورلڈ کپ:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا،قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان
- 2 دن قبل










