ان کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا مریم کے مداحوں کی جانب سے پر دکھ اور افسوس کے پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے


اسلام آباد:معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم مبینہ طور پر بچے کی پیدائش کے بعد پیدا ہونے والی طبی پیچیدگیوں کے باعث انتقال کر گئی ہیں،اس افسوسناک خبر کی تصدیق ان کے شوہر نے کی ہے۔
مریم کے انسٹاگرام سے شئیر کی گئی اسٹوری میں ان کے انتقال کی خبر دی گئی ہے۔ انسٹا اسٹوری میں کہا گیا ہےکہ پیاری مریم اللہ کو پیاری ہو گئیں ہیں۔
اہلِ خانہ نے کہا ہے کہ وہ اس غمناک نقصان کے بعد شدید صدمے اور اذیت سے دوچار ہیں،مرحومہ کے شوہر نے عوام اور میڈیا سے اپیل کی ہے کہ مشکل وقت میں خاندان کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے اور انہیں سوگ منانے کے لیے مناسب وقت دیا جائے۔
خیال رہے کہ ٹک ٹاکر پیاری مریم اپنی دلکش شخصیت، مثبت سوچ اور منفرد مواد کے باعث سوشل میڈیا پر لاکھوں مداحوں کی پسندیدہ تھیں۔
ٹک ٹاکر پیارِی مریم کی شادی ساتھی انفلوئنسر احسن علی سے ہوئی تھی اور دونوں ایک خوشگوار زندگی گزار رہے تھے۔ وہ اپنے پہلے بچے کے استقبال کے لیے بے حد پُرجوش تھے اور والدین بننے کے نئے سفر کا انتظار کر رہے تھے،لیکن زندگی نے ایک افسوسناک موڑ لے لیا دورانِ زچگی پیچیدگیوں کے باعث مریم کا انتقال ہو گیا۔
دوسری جانب ن کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا مریم کے مداحوں کی جانب سے پر دکھ اور افسوس کے پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

دفتر خارجہ کی افغان شہری کی گرفتاری کے حوالے سے پھیلائی جانے والی بے بنیاد خبروں کی تردید
- 2 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
مہنگا سونا مسلسل دوسرے روز بھی سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- a day ago
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- a day ago

پاکستان اور کر غزستان کے مابین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ،دو طرفہ تعاون مضبوط بنانے کا عزم
- 3 hours ago
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- a day ago

وزیر خارجہ کی کرغزستان کے صدر سے ملاقات،دو طرفہ تعاون، اور تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- 3 hours ago

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- a day ago

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بینا مسرور انتقال کر گئیں
- 2 hours ago

کرغز صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
- 2 hours ago
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- a day ago

آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی
- 3 hours ago









.webp&w=3840&q=75)
.jpg&w=3840&q=75)



