چیمپئن شپ میں حصہ لینے کیلئے کُل 15 ممالک کے 44 باکسرز 20 نومبر سے 23 نومبر تک مختلف اوقات میں پاکستان پہنچے جنکا پرتپاک استقبال کیا گیا


لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں دوسری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے مقابلے پورے جوش و جذبے سے جاری ہے، باکسنگ چیمپئن شپ کے مقابلے 26 نومبر سے 29 نومبر تک جاری رہیں گے۔
چیمپئن شپ میں حصہ لینے کیلئے کُل 15 ممالک کے 44 باکسرز 20 نومبر سے 23 نومبر تک مختلف اوقات میں پاکستان پہنچے جنکا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
علاوہ ازاں باکسنگ چیمپئن شپ میں"فائٹ فار گلوری" کے مقابلوں کیساتھ ساتھ باکسنگ کنوینشن کا انعقاد بھی کیا گیا، “فائٹ فار گلوری" چیمپئن شپ حکومتِ پنجاب، لاہور کور اور فوجی فاونڈیشن کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔
باکسنگ چیمپئن شپ میں 26 نومبر کو ہونے والے مقابلوں میں جرمنی، تھائی لینڈ، نیدرلینڈز اور پاکستانی باکسر سمیت 4 باکسرز آپس میں مد مقابل ہوئے، جس میں کمانڈر لاھور کور لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،ان شاندار مقابلوں میں فتح یاب ہونے والے باکسرز میں پاکستان کے عاصم زمان اور جرمنی کی زینا نصر شامل۔
اسی طرح 27 نومبر کو ہونے والے مقابلوں میں برطانیہ، گھانا، ڈومینیکن ریپبلک، امریکہ، پاکستان اور بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے 14 باکسرز مد مقابل ہوئے،کانٹے دار مقابلے میں برطانیہ کے ٹام ڈئرنگ، ڈومینیکن ریپبلک کے یرمی پرالٹا، پاکستان کے محمد وقاص اور جہانگیر خان، امریکہ کے سٹیو جیفرارڈ، برطانوی باکسرز عماد نصیب اور رضا حمزہ فتح یاب رہے۔
27 نومبر کو ہونے والے مقابلے دیکھنے کیلئے چیف سیکریٹری پنجاب نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
باکسنگ چیمپئن شپ کے تحت 28 نومبر کو ہونے والے مقابلوں میں ساؤتھ کوریا، تھائی لینڈ، امریکہ، ڈومینیکن ریپبلک، ارجنٹینا، فلپائن، برطانیہ، نائیجیریا اور بنگلہ دیش کے 12 باکسرز مد مقابل ہوئے، جن میں فتح یاب ہونے والے باکسرز میں برطانیہ کے کانر مسٹیاڈز، جیمز مید کاف اور ساحر اقبال، ارجنٹینا کے البرٹو پالمیٹا، امریکہ کے لارنس نیوٹن اور ساؤتھ کوریا کے یےکم سرفہرت رہے
28 نومبر کے مقابلوں کو دیکھنے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
باکسنگ چیمپئن شپ میں 29 نومبر کو ہونے والے مقابلوں میں پاکستان، تھائی لینڈ، برطانیہ، مراکش، فرانس، میکسیکو اور امریکہ سے 12 ملکوں کے باکسرز مد مقابل ہوں گے،29 نومبر کو سب سے اہم مقابلہ پاکستانی فالکن باکسر وسیم اور حریف کھلاڑی کے درمیان ہوگا۔
دوسری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے آخری روز وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کریں گی۔

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 11 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- ایک دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 14 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 12 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- ایک دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- ایک دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 8 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل









