شی جن پنگ سے برطانوی وزیرِاعظم کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات ،تعاون اور تجارت کو فروغ دینے کا عزم
برطانوی وزیر اعظم نے چین کو عالمی سطح پر ایک اہم کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کا منتظر ہوں ،میڈیا رپورٹس


بیجنگ: برطانیہ کے وزیرِاعظم سر کیئر سٹارمر نے بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ،تعلقات، باہمی تعاون اور تجارت کو فروغ دینے کا عزم کیا۔
تفصیلات کے مطابق گریٹ ہال آف دی پیپل میں ملاقات میں صدر شی جن پنگ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں ۔ اچھی چیزیں اکثر وقت اور محنت مانگتی ہیں اور یہ ایک صحیح کام ہے۔ ہمیں طویل مدتی نقطہ نظر اختیار کرنا چاہیے۔اختلافات سے آگے بڑھنا چاہیے اور باہمی احترام کو برقرار رکھنا چاہئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شی جن پنگ سے ملاقات کے دوران برطانوی وزیر اعظم نے چین کو عالمی سطح پر ایک اہم کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کا منتظر ہوں۔
انہوں نے کہا بہت عرصہ ہو گیا ہے جب کسی برطانوی وزیر اعظم نے چین کا دورہ کیا ۔چین کے ساتھ بہتر تعلقات کے معاشی فوائد پر زور دیتے ہوئے سٹارمر نے کہا کہ آج میں یہاں برطانوی عوام کو ذہن میں رکھتے ہوئے موجود ہوں، چین عالمی سطح پر ایک اہم کھلاڑی ہے اور یہ ضروری ہے کہ ہم ایک زیادہ سنجیدہ تعلقات قائم کریں۔
واضح رہے کہ برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر 60 کاروباری اور ثقافتی رہنماؤں کے وفد کے ساتھ چین کے دورے پر ہیں۔

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 3 hours ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 3 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago




