روسی سرکاری خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق روسی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ 29 ستمبر کو ایک Tu-95 طیارہ تربیتی پرواز کے دوران امور ریجن کے ایک غیر آباد علاقے میں گر کر تباہ ہوا


روس کے مشرقی علاقے 'امور' میں منگل کے روز ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں عملے کے 6 ارکان ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔
روسی سرکاری خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق روسی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ 29 ستمبر کو ایک Tu-95 طیارہ تربیتی پرواز کے دوران امور ریجن کے ایک غیر آباد علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے میں عملے کے 6 ارکان ہلاک ہوگئے جبکہ ایک زخمی رکن کو نکال کر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے‘۔
وزارت دفاع نے واضح کیا ہے کہ پرواز کے دوران طیارے میں کوئی گولہ بارود یا اسلحہ موجود نہیں تھا۔
واضح رہے کہ Tu-95 سوویت یونین کے دور میں ڈیزائن کیا گیا ایک بڑا اور جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والا بمبار طیارہ ہے۔

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- 6 دن قبل

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 6 دن قبل

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- 7 دن قبل

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 6 دن قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 6 دن قبل

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 8 دن قبل

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 8 دن قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- 7 دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- 7 دن قبل

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- 7 دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 9 دن قبل

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- 7 دن قبل








