Advertisement

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

واشنگٹن میں نایاب سفارتی پروٹوکول، دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم مذاکرات آج ہوں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 hours ago پر Sep 24th 2026, 5:54 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

واشنگٹن: چینی صدر شی جن پنگ کے تین روزہ سرکاری دورۂ امریکا کے آغاز پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوائنٹ بیس اینڈریوز پہنچ کر ان کا غیر معمولی اور پرتپاک استقبال کیا۔

شی جن پنگ اور ان کی اہلیہ پینگ لی یوان کی آمد پر ایئرپورٹ کے رن وے پر تقریباً 100 فٹ طویل سرخ قالین بچھایا گیا، جبکہ امریکی فضائیہ کے بینڈ، اعزازی دستے اور جنگی طیاروں کی پرواز نے استقبالیہ تقریب کو شاندار بنا دیا۔

ٹرمپ کی جانب سے کسی غیر ملکی رہنما کا جوائنٹ بیس اینڈریوز پر ذاتی طور پر استقبال کرنا غیر معمولی سفارتی اقدام ہے۔ دستیاب رپورٹس کے مطابق اس سے قبل 1962 میں صدر جان ایف کینیڈی نے برطانوی وزیراعظم ہیرالڈ میکملن کا ایئرپورٹ پر خود استقبال کیا تھا۔

اس موقع پر امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ بھی موجود تھیں۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ نے شی جن پنگ اور پینگ لی یوان کا بدھ کو ایئرپورٹ پر استقبال کیا، جبکہ جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوگی۔

دونوں صدور کے درمیان ملاقات میں تجارت، مصنوعی ذہانت، نایاب معدنیات، تائیوان اور ایران سے متعلق امور سمیت امریکا اور چین کے باہمی تعلقات پر بات چیت متوقع ہے۔ واشنگٹن اور بیجنگ نے تجارتی جنگ بندی میں بھی توسیع پر اتفاق کیا ہے۔

شی جن پنگ نے اپنے دورے کے موقع پر کہا کہ چین اور امریکا دونوں عظیم قومیں ہیں اور دونوں ممالک کو حریف بننے کے بجائے شراکت دار کے طور پر آگے بڑھنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی قوم کی عظیم بحالی اور امریکا کو دوبارہ عظیم بنانا بیک وقت ممکن ہے اور اس کا فائدہ پوری دنیا کو پہنچ سکتا ہے۔

دورے کے دوران دونوں رہنما بند کمرہ ملاقاتوں کے علاوہ سرکاری عشائیے میں بھی شریک ہوں گے، جبکہ میلانیا ٹرمپ پینگ لی یوان کے لیے الگ پروگراموں کی میزبانی کریں گی۔

Advertisement
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • a day ago
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

  • 8 hours ago
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 2 hours ago
اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

  • 7 hours ago
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • a day ago
نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

  • 9 hours ago
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • a day ago
پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

  • a day ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • a day ago
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • a day ago
پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 7 hours ago
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • a day ago
Advertisement