Advertisement
پاکستان

امریکا میں فائرنگ اور تاجکستان میں ڈرون حملے کی ذمہ دار افغان حکومت ہے، دفتر خارجہ

راج ناتھ کا بیان سرحدوں کے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، بھارتی بیانات خام خیال پر مبنی ہیں، پاکستان مسائل کے پر امن حل کا حامی ہے،دفتر خارجہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Nov 28th 2025, 6:37 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکا میں فائرنگ اور تاجکستان میں ڈرون حملے کی ذمہ دار افغان حکومت ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد:پاکستان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا میں فائرنگ اور تاجکستان میںہونے والے ڈرون حملے کے نتیجے میں تین چینی باشندوں کی ہلاکت کی ذمہ داری افغانستان پر عائد ہوتی ہے، یہ واقعات دہشت گردی کی عالمی سطح پر واپسی کو ظاہر کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکا میں فائرنگ کا واقعہ افسوسناک ہے، پاکستان اس واقعے کی مذمت کرتا ہے، ہماری ہمدردیاں جاں بحق افراد کے ساتھ ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ واشنگٹن واقعہ عالمی سطح پر دہشت گردی کی واپسی کو ظاہر کرتا ہے عالمی برادری افغان دہشت گردی کو روکنے کے لیے اقدامات کرے، ہلاک فوجی کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردری کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نےتاجکستان میں ڈرون حملے میں تین چینی باشندوں کی ہلاکت پر چینی عوام اور حکومت کے ساتھ اظہار افسوس کیا اور زور دیا کہ افغانستان اپنی سرزمین سے دہشت گردی روکے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے سندھ سے متعلق بھارتی وزیر دفاع کے بیان کی مذمت کی اور کہا کہ راج ناتھ کا بیان سرحدوں کے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، بھارتی بیانات خام خیال پر مبنی ہیں، پاکستان مسائل کے پر امن حل کا حامی ہے، پاکستان دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، مقبوضہ کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کے ماہرین کے تازہ نتائج پر شدید تشویش ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ نے ایک بار پھر کشمیریوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرتی ہے، کشمیر میں تقریباً 2,800 افراد کی پر من مانی گرفتاریاں کی گئی، گرفتار افراد میں صحافیوں، طلباء اور انسانی حقوق کے علمبرداروں شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو تاریخی بابری مسجد کی جگہ مندر کا جھنڈا لہرانے پر شدید تحفظات ہیں، پاکستان کا بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز اقدامات پر تحفظات ہیں۔

ترجمان طاہر انداربی نے مزید کہا کہ اسرائیل کے غزہ پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان کا او پی سی ڈبلیو رکن منتخب کر لیا گیا ہے، رواں ہفتے ایران کی سپریم سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی پاکستان آئے، پاکستان اور ایران کے درمیان پاکستان ایران گیس پائپ لائن پر مشاورت ہوتی ہے، پاکستان اور ایران مل کر گیس پائپ لائن کا حل نکالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے ویزوں پر کوئی پابندی عائد نہیں کی ، یو اے ای میں پاکستانی سفیر شفقت علی خان نے بھی تردید کی ہے، قائمہ کمیٹی کو شاید پرانے ریکارڈ پر بریفنگ دی گئی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا کہ بھارت کے رجحانات پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی طرف اشارہ ہیں، پاکستان اس معاملے کا فالو اپ کر رہا ہے، ویانا میں غیر جانبدرا ماہرین کے اجلاس میں بھی اس معاملے کا فالو اپ کیا گیا، بھارت سندھ طاس معاہدے کے تحت آبی ڈیٹا شئیر نہیں کررہا، بھارت کا آبی ڈیٹا طے شدہ طریقہ کار کے تحت شئیر نہ کرنا افسوناک ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان کو تیسرے ممالک میں آباد کاری کے منتظر افغان شہریوں کے تاخیر کے عمل پر تحفظات ہیں، آباد کاری کے وعدے کرنے والے ممالک کو جلد از جلد افغان شہریوں کو پاکستان سے نکالنا چاہئے، پاکستان نے کئی بار ان ممالک کے ساتھ یہ معاملہ بار بار اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر داعش کا کوئی وجود نہیں ہے ، دہشتگردی اور دہشتگرد افغانستان میں آباد ہیں، دہشتگرد تنظیمیں پاکستان مخالف کاروائیوں میں مسلسل افغانستان کی سرزمین استعمال کر رہی ہیں، سعودی عرب کی جانب سے پاکستان افغان طالبان ثالثی کی پیشکش کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں، پاکستان ثالثی کی کسی بھی ٹھوس پیشکش کا خیر مقدم کرتا ہے۔

Advertisement
 بانی پی ٹی آئی بالکل ٹھیک ہیں، تمام قیدیوں کو صحت کی سہولیات میسر ہیں،عطاء اللہ تارڑ کی وضاحت 

 بانی پی ٹی آئی بالکل ٹھیک ہیں، تمام قیدیوں کو صحت کی سہولیات میسر ہیں،عطاء اللہ تارڑ کی وضاحت 

  • 5 گھنٹے قبل
شی جن پنگ سے برطانوی وزیرِاعظم کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات ،تعاون اور تجارت کو فروغ دینے کا عزم

شی جن پنگ سے برطانوی وزیرِاعظم کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات ،تعاون اور تجارت کو فروغ دینے کا عزم

  • 5 گھنٹے قبل
ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ کراچی میں طلباء و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ کراچی میں طلباء و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست

  • 5 گھنٹے قبل
یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان،سمری تیار

یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان،سمری تیار

  • 5 گھنٹے قبل
سونا لوگوں کی پہنچ سے دور،فی تولہ مزید 21 ہزارروپے  مہنگا، نئی قیمت کیاہو گئی؟

سونا لوگوں کی پہنچ سے دور،فی تولہ مزید 21 ہزارروپے مہنگا، نئی قیمت کیاہو گئی؟

  • 4 گھنٹے قبل
بھاٹی گیٹ کے قریب نالے میں گرنے والی خاتون اور بچی کی17 گھنٹوںبعد نعشیں مل گئیں

بھاٹی گیٹ کے قریب نالے میں گرنے والی خاتون اور بچی کی17 گھنٹوںبعد نعشیں مل گئیں

  • 6 گھنٹے قبل
اگر دباؤ ڈالا گیا تو ایران ایسا ردعمل دے گا جو پہلے کبھی نہیں دیا: ایرانی مشن

اگر دباؤ ڈالا گیا تو ایران ایسا ردعمل دے گا جو پہلے کبھی نہیں دیا: ایرانی مشن

  • ایک دن قبل
چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر کا بہاولپور چھاؤنی کا دورہ، جدید جنگی مشق “اسٹیڈفاسٹ ریزولو” کا مشاہدہ

چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر کا بہاولپور چھاؤنی کا دورہ، جدید جنگی مشق “اسٹیڈفاسٹ ریزولو” کا مشاہدہ

  • 6 گھنٹے قبل
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف

پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف

  • 4 گھنٹے قبل
قومی ادارہ صحت نے نیپاہ وائرس کی ٹیسٹنگ کٹس حاصل کرلیں

قومی ادارہ صحت نے نیپاہ وائرس کی ٹیسٹنگ کٹس حاصل کرلیں

  • 5 گھنٹے قبل
عالمی استحکام فورس میں شمولیت کا فیصلہ نہیں ہوا، پاکستان ابراہیمی معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا،دفتر خارجہ

عالمی استحکام فورس میں شمولیت کا فیصلہ نہیں ہوا، پاکستان ابراہیمی معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا،دفتر خارجہ

  • 5 گھنٹے قبل
کولمبیا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ،سوار تمام افراد جاں بحق

کولمبیا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ،سوار تمام افراد جاں بحق

  • 3 گھنٹے قبل
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
Advertisement