پاکستان کی جانب سے صائم ایوب 40 رنز بناکر کیچ تھما بیٹھے جبکہ سلمان علی آغا 39 رنز بناکر چلتے بنے

.jpg&w=3840&q=75)
لاہور: پاکستان نے آسٹریلیا کو 3 میچز کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلےبیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے کیا تاہم صاحبزادہ فرحان میچ کی پہلی ہی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے،صائم ایوب اور کپتان سلمان علی آغا نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعی سکور کو آگے بڑھایا، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 74 رنز کی شراکت داری ہوئی۔
پاکستان کی دوسری وکٹ 74 کے مجموعی سکور پر گری جب صائم ایوب 40 رنز بناکر کیچ تھما بیٹھے جبکہ سلمان علی آغا 39 رنز بناکر چلتے بنے۔
قومی ٹیم کی چوتھی وکٹ 123 کے مجموعی سکور پرگری جب بابر اعظم 24 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، فخر زمان 10، عثمان خان 18،شاداب خان ایک اور شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زیمپا نے 4 جبکہ زیویئر بارٹلیٹ اور ماہلی بیئرڈ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں ۔
قبل ازیں ٹاس کے موقع پر کپتان سلمان علی آغا نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد اسٹیڈیم کی کنڈیشنز اور وکٹ کے حساب سے زیادہ اسکور بنانا ہے،قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے ورلڈ کپ سے پہلے سیریز بہت اہم ہے، جبکہ آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے کہا کہ پاکستان میں سیریز کھیلنے کیلئے پر جوش ہیں۔
آسٹریلوی ٹیم ٹریوس ہیڈ کی قیادت میں میتھیو شارٹ، کیمرون گرین ، میتھیو رنشا، کوپر کونلی، مچل اوون، جوش فلپس، جیک ایڈورڈ، زیویر بریٹ لیٹ، ایڈم زمپا اور ماہلی بیئرڈ مین پر مشتمل ہے۔
پاکستان کی پلئینگ الیون میں صائم ایوب ،صاحبزادہ فرحان ، سلمان علی آغا ،بابر اعظم، فخر زمان ، عثمان خان ،شاداب خان ،محمد نواز، شاہین آفریدی ،سلمان مرزا اورابرار احمد شامل ہیں۔
اگر دباؤ ڈالا گیا تو ایران ایسا ردعمل دے گا جو پہلے کبھی نہیں دیا: ایرانی مشن
- a day ago
بابراعظم پر سوال مت کریں، وہ اپنا رول اچھی طرح نبھا رہا ہے، سلمان آغا
- a day ago

سونا لوگوں کی پہنچ سے دور،فی تولہ مزید 21 ہزارروپے مہنگا، نئی قیمت کیاہو گئی؟
- 4 hours ago

یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان،سمری تیار
- 5 hours ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ کراچی میں طلباء و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست
- 5 hours ago

کولمبیا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ،سوار تمام افراد جاں بحق
- 3 hours ago

بانی پی ٹی آئی بالکل ٹھیک ہیں، تمام قیدیوں کو صحت کی سہولیات میسر ہیں،عطاء اللہ تارڑ کی وضاحت
- 5 hours ago

قومی ادارہ صحت نے نیپاہ وائرس کی ٹیسٹنگ کٹس حاصل کرلیں
- 5 hours ago

شی جن پنگ سے برطانوی وزیرِاعظم کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات ،تعاون اور تجارت کو فروغ دینے کا عزم
- 4 hours ago

عالمی استحکام فورس میں شمولیت کا فیصلہ نہیں ہوا، پاکستان ابراہیمی معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا،دفتر خارجہ
- 5 hours ago

چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر کا بہاولپور چھاؤنی کا دورہ، جدید جنگی مشق “اسٹیڈفاسٹ ریزولو” کا مشاہدہ
- 5 hours ago

بھاٹی گیٹ کے قریب نالے میں گرنے والی خاتون اور بچی کی17 گھنٹوںبعد نعشیں مل گئیں
- 5 hours ago








.jpg&w=3840&q=75)




