لیگی رہنما اختیار ولی خان کی والدہ انتقال کر گئیں،وزیر اعظم و اسپیکر قومی اسمبلی کا اظہار افسوس
والدہ کی وفات ایک بہت بڑا دکھ ہے ؛ اللہ تعالیٰ آپ کو صبر جمیل عطاء فرمائے اور مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے، آمین،شہبازشریف


نوشہرہ:وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات خیبرپختونخوا امور اختیار ولی خان کی والدہ انتقال کر گئیں۔
اہل خانہ کے مطابق مرحومہ کی نمازجنازہ نوخار ہاؤس کابل ریور نوشہرہ میں ادا کی گئی ۔
دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لیگی رہنماء اور آرڈینیٹر برائے امور خیبر پختونخوا اختیار ولی کی والدہ کے انتقال پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے مرحومہ کی بلندی ء درجات کی دعاء کی ،اختیار ولی اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ والدہ کی وفات ایک بہت بڑا دکھ ہے ؛ اللہ تعالیٰ آپ کو صبر جمیل عطاء فرمائے اور مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے، آمین
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات خیبرپختونخوا اختیار ولی خان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے اختیار ولی خان اور ان کے اہلخانہ کے نام جاری اپنے تعزیتی میں مرحومہ کے انتقال کو خاندان کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان عظیم صدمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ والدہ کا سایہ اٹھ جانا انسان کی زندگی کا سب سے بڑا اور تکلیف دہ صدمہ ہوتا ہے۔
والدین خصوصاً والدہ کی شفقت کا دنیا میں کوئی نعم البدل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ غم اور دکھ کی گھڑی میں اختیار ولی خان اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

انڈر 19 ورلڈ کپ:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا،قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان
- 2 دن قبل
پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کامدینہ میں نکاح
- 17 گھنٹے قبل
بھارت: طیارے حادثے میں مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ سمیت چار افراد ہلاک
- 17 گھنٹے قبل

تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا،کے پی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ فوج اور آپریشن پر ڈالنا چاہتی ہے،وزیر دفاع
- 2 دن قبل
بابراعظم پر سوال مت کریں، وہ اپنا رول اچھی طرح نبھا رہا ہے، سلمان آغا
- 16 گھنٹے قبل
اگر دباؤ ڈالا گیا تو ایران ایسا ردعمل دے گا جو پہلے کبھی نہیں دیا: ایرانی مشن
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی ملاقات،مصنوعی ذہانت ، ای آفس نظام، نیب کی کارکردگی کوسراہا
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 17 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ
- 17 گھنٹے قبل

حکومت قومی و اقتصادی ترقی کے لیے نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہباز شریف
- ایک دن قبل

سانحہ گل پلازہ: سندھ کابینہ نے شہدا ءکے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دیدی
- 2 دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل








