سہ ملکی سیریز: سری لنکا سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا
سری لنکا کے 184 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بناسکی، کپتان سلمان علی آغا 63 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔


روالپنڈی: پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کے مابین کھیلی جانے والی سہ ملکی سیریز کے آخری گروپ میچ میں سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے کر زمبابوے کو فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی دعوت پر سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔
سری لنکا کے 184 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بناسکی۔
پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان علی آغا 63 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے،جبکہ عثمان خان نے 33 اور محمد نواز نے27 رنز بنائے۔
اس سے قبل سری لنکا کی جانب سے کامل مشارا 76 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
علاوہ ازاں کوشل مینڈس 40، کپتان داسن شناکا 17، پتھم نسانکا 8 اور کوشل پریرا 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سلمان مرزا اور صائم ایوب 1، 1 وکٹ لے سکے۔
ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل ہفتے کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائےگا۔

ایس او پیز کی خلاف ورزی: 7 اداکاراؤں اور ایک اداکار پر پنجاب بھر میں کام کرنے پر پابندی عائد
- 21 گھنٹے قبل

بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم جرمانہ عائد
- 21 منٹ قبل

چینی صدر ہرمز کو کھلارکھنے اور ایران کے جوہری ہتھیار نہ رکھنے پر متفق ہیں،ٹرمپ
- 29 منٹ قبل

لاہور میں ویب کون 2026 کا انعقاد:ورک پلیس پر صنفی عدم مساوات اور خواتین کی قیادت پرزور
- 20 گھنٹے قبل

چینی کمپنی کا پاکستان میں ڈیجیٹل اکانومی ہیڈکوارٹر قائم کرنے کا فیصلہ خوش آئندہے، وزیرِ اعظم
- ایک گھنٹہ قبل

نامور شاعر ایس ایم صادق کو گراں قدر ادبی خدمات پر صدارتی اعزاز سے نواز دیا گیا
- ایک دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد سونا پھر مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 21 گھنٹے قبل

معروف مصنفہ، اور دانشور ڈاکٹر صائمہ شہزادی کی نئی کتاب "سلطنتِ عثمانیہ کا عروج و زوال" شائع کر دی گئی
- ایک دن قبل

مجھے سابق پولیس افسر شوہر نے اپنے منشیات فروش گینگ کا حصہ بنایا،گرفتار پنکی کا بیان
- 19 گھنٹے قبل

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے پی سی بی نے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا
- ایک دن قبل

ایوانِ صدر میں فوجی اعزازات کی پروقار تقریب، افسران و جوانوں کو تمغوں سے نوازا گیا
- 21 گھنٹے قبل

پاکستان نے چین میں پہلا پانڈا بانڈ کامیابی سے جاری کر دیا،وزیرخزانہ کی مبارکباد
- 9 منٹ قبل













