معروف مصنفہ، اور دانشور ڈاکٹر صائمہ شہزادی کی نئی کتاب "سلطنتِ عثمانیہ کا عروج و زوال" شائع کر دی گئی
کتاب سلطنتِ عثمانیہ کی تاریخ، سیاسی حکمتِ عملی، عسکری قوت، تہذیبی ارتقاء اور زوال کے اسباب پر مبنی ایک جامع اور مستند تحقیقی کاوش ہے


لاہور:(کلچرل رپورٹر)معروف مصنفہ، محققہ اور دانشور ڈاکٹر صائمہ شہزادی کی نئی تحقیقی و تاریخی کتاب "سلطنتِ عثمانیہ کا عروج و زوال" باقاعدہ طور پر مارکیٹ میں لانچ کر دی گئی ہے، جسے علمی و ادبی حلقوں میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کتاب سلطنتِ عثمانیہ کی تاریخ، سیاسی حکمتِ عملی، عسکری قوت، تہذیبی ارتقاء اور زوال کے اسباب پر مبنی ایک جامع اور مستند تحقیقی کاوش ہے۔
ڈیجیٹل دور اور مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے رجحان میں، جہاں مطالعہ اور تحقیقی کتب سے دلچسپی کم ہوتی جا رہی ہے، وہاں ڈاکٹر صائمہ شہزادی کی یہ تصنیف اردو ادب اور تاریخی تحقیق میں ایک منفرد اضافہ سمجھی جا رہی ہے۔
کتاب میں عثمانی سلاطین کی صرف جنگی فتوحات ہی نہیں بلکہ ان کی ذاتی زندگی، عائلی نظام، شاہی قوانین، انتظامی ڈھانچے اور طرزِ حکمرانی کو بھی تفصیل کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔مصنفہ نے سلطنتِ عثمانیہ کے مختلف ادوار میں ہونے والی علمی و سائنسی ترقی، جغرافیائی اہمیت، بین الاقوامی تعلقات اور تجارتی و فوجی قوانین کے عالمی اثرات کو مستند حوالہ جات کے ساتھ قلمبند کیا ہے۔
کتاب کی ایک نمایاں خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس میں سلطنت کے استحکام میں خواتین کے کلیدی کردار، شہزادوں کی تربیت، درباری نظام اور سیاسی حکمتِ عملی کو نئے زاویے سے اجاگر کیا گیا ہے۔
کتاب میں جدید نظام کے نقائص، معاشی بحران، اندرونی کمزوریوں اور تعمیرات و ثقافت کے فروغ پر بھی تفصیلی تجزیہ پیش کیا گیا ہے، جس کے باعث یہ تصنیف محققین، طلبہ، اساتذہ اور تاریخ سے دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے نہایت اہم سمجھی جا رہی ہے۔
ادبی و علمی حلقوں کے مطابق "سلطنتِ عثمانیہ کا عروج و زوال" نہ صرف اردو زبان میں تاریخی تحقیق کا ایک قابلِ قدر اضافہ ہے بلکہ نئی نسل کو مسلم تاریخ اور عثمانی سلطنت کی حقیقی عظمت سے روشناس کرانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 7 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 5 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 10 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 9 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 7 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل





