ایوانِ صدر میں فوجی اعزازات کی پروقار تقریب، افسران و جوانوں کو تمغوں سے نوازا گیا
تقریب میں شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کو ہمیشہ تیار ہیں


اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوانِ صدر اسلام آباد میں منعقدہ پروقار تقریبِ تقسیمِ اعزازات میں پاک فوج، فضائیہ اور بحریہ کے افسروں اور جوانوں کو قومی خدمات، بے مثال بہادری اور قربانیوں کے اعتراف میں اعلیٰ عسکری اعزازات سے نواز دیا۔
تفصیلات کے مطابق تقریب کے دوران لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شہید کو خوارج کے خلاف جرات مندانہ کارروائی اور عظیم قربانی پر بعد از شہادت ’ستارۂ بسالت‘ عطا کیا گیا، بتایا گیا کہ 4 اور 5 اکتوبر 2024 کی درمیانی شب مشکوک دہشتگردوں کی اطلاع پر ان کی قیادت میں دو ایکشن ٹیمیں کارروائی کے لیے روانہ ہوئیں۔
سرچ آپریشن مکمل کرکے واپسی کے دوران دہشتگردوں نے گھات لگا کر حملہ کیا، جس میں شدید زخمی ہونے کے باوجود لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شہید نے دفاعی پوزیشن سنبھالے رکھی اور جوانوں کی قیادت جاری رکھی۔
شدید فائرنگ کے تبادلے میں تین گولیاں لگنے کے باعث وہ جامِ شہادت نوش کر گئے،تقریب میں ان کی قربانی اور فرض شناسی کو وطن سے وفاداری، بہادری اور عزم کی روشن مثال قرار دیا گیا۔
منعقدہ تقریب میں سپاہی اسرار محمد کو بھی غیر معمولی جرات اور فرض شناسی پر ’ستارۂ بسالت‘ سے نوازا گیا، سپاہی اسرار محمد افغانستان میں پاکستانی ناظم الامور کے سیکیورٹی گارڈ کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے کہ 2 دسمبر 2022 کو کابل میں سفارت خانے کے باہر سے ہونے والے اسنائپر حملے کے دوران انہوں نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ناظم الامور کو ڈھال فراہم کی۔
شدید زخمی ہونے کے باوجود وہ مسلسل فائرنگ کے دوران انہیں محفوظ مقام تک منتقل کرتے رہے، ان کی بہادری اور جوانمردی کو تقریب میں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
اسی طرح تقریب میں سپاہی اسرار محمد کی جرات، بہادری اور جوانمردی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا، جبکہ ان کے کردار کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا گیا۔
علاوہ ازاں ایئر مارشل کاشف قمر کو بے مثال کارکردگی پر ہلال امتیاز ملٹری دیا گیا، ایئر مارشل عامر شہزاد کو بھی غیر معمولی خدمات پر ہلال امتیاز ملٹری ایوارڈ دیا گیا، ایئر وائس مارشل محمد عامر حیات کو پیشہ ورانہ خدمات پر ہلال امتیار ملٹری دیا گیا، میجر جنرل محمد شاہد ابڑو کو قومی خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔
تقریب کے دوران میجر جنرل سبطین رفیق کو شاندار خدمات پر ہلال امتیاز ملٹری، ریئر ایڈمرل مظہر محمود ملک اور ایئر ایڈمرل رضوان صادق کو ہلال امتیاز ملٹری اور میجر جنرل محمد مقبول رضا کو بھی ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔ ایئر وائس مارشل شاہد منصور جہانگیری کو بھی ہلال امتیاز ملٹری دیا گیا۔
اسی طرح ایئر وائس مارشل خالد محمود کو گرانقدر خدمات پر ہلال امتیاز ملٹری دیا گیا، میجر جنرل اعجاز احمد کو بھی ہلال امتیاز ملٹری دیا گیا، میجر جنرل ملک محمد شہزاد کو ہلال امتیاز ملٹری، میجر جنرل عامر اشفاق کیانی کو ہلال امتیاز ملٹری، ایئر وائس مارشل طاہر محمود کو ہلال امتیاز ملٹری دیا گیا۔
ایوان صدر میں منعقدہ تقریب کے دوران شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کو ہمیشہ تیار ہیں۔

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 7 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 5 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 21 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 2 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 8 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 5 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل



