Advertisement

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’سرمات‘ کا کامیابی سے تجربہ کر لیا

پیوٹن نے سرمت کو ’دنیا کا سب سے طاقتور‘ جوہری میزائل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہزاروں میل دور امریکا اور یورپ میں اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر May 12th 2026, 9:33 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’سرمات‘ کا کامیابی سے تجربہ کر لیا

ماسکو:روس نے اپنے نئے ’سرمت‘ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (ICBM) کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی اسٹریٹیجک میزائل فورسز کے کمانڈر سرگئی کاراکائیف نے منگل کے روز صدر ولادیمیر پیوٹن کو کامیاب تجربے سے متعلق بریفنگ دی۔

روسی ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے بیان میں پیوٹن نے کہا کہ اس میزائل کے وارہیڈ کی صلاحیت مغربی ممالک کے کسی بھی مساوی نظام سے چار گنا زیادہ ہے، جبکہ اس کی رینج 35 ہزار کلومیٹر سے زائد ہے،صدر پیوٹن نے کہا کہ روس رواں سال کے اختتام تک سرمت میزائل کو باقاعدہ طور پر فوجی سروس میں شامل کر لے گا۔

رپورٹس کے طابق صدر پیوٹن نے سرمت کو ’دنیا کا سب سے طاقتور‘ جوہری میزائل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہزاروں میل دور امریکا اور یورپ میں اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ سرمت میزائل ’موجودہ اور مستقبل کے تمام  میزائل دفاعی نظاموں بچ نکلنے کی صلاحیت رکھتا ہے‘۔سرگئی کاراکائیف نے کہا کہ سرمت میزائل سسٹم سے لیس لانچرز کی تعیناتی روسی فوج کی جنگی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرے گی اور اسٹریٹیجک دفاعی اہداف کے حصول میں مدد دے گی۔

روسی صدر نے اس موقع پر وزارت دفاع، سائنسدانوں، انجینئرز، دفاعی صنعت سے وابستہ ماہرین، مرکزی کنٹریکٹرز اور ہزاروں کارکنوں کو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔

Advertisement
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • a day ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 2 hours ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 18 hours ago
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 4 hours ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • a day ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • a day ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • a day ago
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 2 hours ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 days ago
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 5 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • a day ago
Advertisement