Advertisement
پاکستان

وزیر اعظم کی کسانو ں کو بروقت کھاد کی فراہمی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایات 

وزیراعظم نے خریف اور ربیع سیزن کے لیے کھاد کے وافر ذخائر یقینی بنانے کی بھی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ مقامی پیداوار بڑھانے کے لیے نئے پلانٹس لگانے کے منصوبوں پر کام تیز کیا جائے

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر May 12th 2026, 5:55 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر اعظم کی کسانو ں کو بروقت کھاد کی فراہمی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایات 

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کسانوں کو بروقت کھاد کی فراہمی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں غذائی تحفظ اور کھاد کے ذخائر کی صورتحال پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کسانوں کو بروقت کھاد کی فراہمی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

دورا ن اجلاس وزیراعظم نے ہدایت کی کہ خلیجی ممالک سے کھاد کی سپلائی چین متاثر ہونے کے پیش نظر وسطی ایشیائی ممالک سے کھاد کی متبادل فراہمی کی منصوبہ بندی کی جائے تاکہ زرعی شعبے کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

وزیراعظم نے خریف اور ربیع سیزن کے لیے کھاد کے وافر ذخائر یقینی بنانے کی بھی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کھاد کی مقامی پیداوار بڑھانے کے لیے نئے پلانٹس لگانے کے منصوبوں پر کام تیز کیا جائے۔

اجلاس کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے زرعی شعبے کی ضروریات پوری کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو کھاد کی فراہمی کی مسلسل نگرانی کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

اجلاس میں وزیراعظم نے کھاد کی مصنوعی قلت اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی یقینی بنانے پر زور دیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملکی ضروریات کے پیش نظر کھاد کی مقامی پیداوار کے لیے کارخانوں کو قدرتی گیس کی بلا تعطل فراہمی جاری ہے جبکہ خریف کی فصلوں کے لیے کھاد کے مناسب ذخائر بھی موجود ہیں۔

اجلاس میں وفاقی وزرا رانا تنویر حسین، احد خان چیمہ، علی پرویز ملک، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

Advertisement
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 days ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • a day ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 days ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 days ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 days ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 17 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • a day ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 13 hours ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 days ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 21 hours ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • a day ago
Advertisement