Advertisement

مجھے سابق پولیس افسر شوہر نے اپنے منشیات فروش گینگ کا حصہ بنایا،گرفتار پنکی کا بیان

پنکی کے مطابق شوہر سے علیحدگی کے بعد منشیات کی سپلائی کیلئے خاتون کو ملازم رکھا، لاہور کی ایک خاتون بھی کوکین سپلائی کرتی ہے،

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر May 14th 2026, 9:27 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مجھے سابق پولیس افسر شوہر نے اپنے منشیات فروش گینگ کا حصہ بنایا،گرفتار پنکی کا بیان

کراچی: منشیات فروشی کےکیس میں گرفتار  ملزمہ انمول عرف پنکی کی مکمل تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق  انمول عرف پنکی نے تحقیقاتی ٹیم کو بتایا کہ ابتدائی تعلیم گورنمنٹ گرلز اسکول سہراب گوٹھ کراچی سے حاصل کی،ماڈلنگ اور اداکاری کے شوق میں 2006 میں لاہور شفٹ ہوئی،  مینار پاکستان پر ایک لڑکی سے ملاقات ہوئی بعد میں اسی کے ساتھ رہنے لگی۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کے مطابق وہ ماڈلنگ اور  اداکاری کے لیے فلموں کے ڈائریکٹرز کے دفاتر جاتی تھی، سابق پولیس افسر شوہر سے ملاقات بھی فلم ڈائریکٹر کے دفتر میں ہوئی، سابق شوہر نے ہی انہیں  اپنے منشیات فروش گینک کا حصہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق انمول عرف پنکی نے بتایاکہ سابق شوہر کے ذریعے ہی اس کے گروپ ممبران سے ملاقات ہوئی، گروپ ممبر کے کہنے پر شوہر سے طلاق لی، علیحدگی کے بعد منشیات فروشی کا اپنا کام شروع کیا۔انمول عرف پنکی کا بتانا تھاکہ گروپ ممبر خاتون نے سیاہ فام افریقی باشندے سے شادی کر رکھی ہے۔

گروپ ممبر خاتون کا سیاہ فام افریقی شوہرکوکین پاکستان اسمگل کرتا تھا، 2024 میں سی آئی اے لاہور  نےگرفتار ہوئی، سابق شوہر کے لیےکام کے دوران منشیات بریف کیس میں رکھ کر کراچی کے ایک شخص کو پہنچاتی تھی، سابق شوہرکا نیٹ ورک راولپنڈی، لاہور اور کراچی تک پھیلا ہوا ہے، اس نےمجھے کراچی کا انچارج بنایا۔

پنکی کے مطابق شوہر سے علیحدگی کے بعد منشیات کی سپلائی کیلئے خاتون کو ملازم رکھا، لاہور کی ایک خاتون بھی کوکین سپلائی کرتی ہے، کراچی کے لیے 7 رائیڈرز پر مشتمل نیٹ ورک بنایا ہوا تھا، 4 رائیڈرزگرفتار ہوئے اور بعد میں کام چھوڑ دیا،  3 رائیڈرز  اب بھی کام کررہے ہیں۔

انمول عرف پنکی نے یہ بھی بتایاکہ پیسوں کے لین دین کے لیے ایک شخص کے نام پربینک میں اکاؤنٹ بھی کھولا۔

دوسری جانب پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ ملزمہ انمول عرف پنکی کا پولیس نے اب تک ڈرگ ٹیسٹ نہیں کرایا، ملزمہ کا آج میڈیکل معائنہ کرایا گیا لیکن ڈرگ ٹیسٹ کیلئے سیمپل نہیں لیے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈرگ ٹیسٹ کیلئے بلڈ، یورین اور سر کے بال کے سیمپل لیبارٹری بھیجے جاتے ہیں، ڈرگ ٹیسٹ نہ ہونے سے ملزمہ کے منشیات استعمال کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکےگا۔

Advertisement
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 4 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 5 گھنٹے قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • ایک گھنٹہ قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 18 گھنٹے قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • ایک گھنٹہ قبل
Advertisement