پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے ساتھ ہونے والی ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا
پی سی بی کے مطابق پاکستان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں آسٹریلیا کی میزبانی کرے گا جس کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے ساتھ ہونے والی ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
پی سی بی کے مطابق پاکستان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں آسٹریلیا کی میزبانی کرے گا جس کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی۔
پی سی بی نے کہا ہے کہ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دوسرا اور تیسرا ون ڈے 2 اور 4 جون کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، تینوں میچز شام 4 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ سیریز مارچ/اپریل 2022 کے بعد آسٹریلیا کی پاکستان میں پہلی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز ہو گی۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے اس سال جنوری میں پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے دورہ کیا تھا جب کہ آسٹریلیا نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں بھی پاکستان میں میچز کھیلے تھے۔

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 8 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 6 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 9 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 6 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 3 گھنٹے قبل


