Advertisement

ڈھاکا ٹیسٹ:دوسرے دن کے اختتام تک پاکستان نے بنگلا دیش کیخلاف 1 وکٹ پر 179 رنز بنا لیے 

پاکستان کی جانب سے اوپنر اذان اویس 85 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ عبداللہ فضل 37 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر May 9th 2026, 7:12 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈھاکا ٹیسٹ:دوسرے دن کے اختتام تک پاکستان نے بنگلا دیش کیخلاف 1 وکٹ پر 179 رنز بنا لیے 

ڈھاکا:پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک 1 وکٹ کے نقصان پر 179 رنز بنا لیے، تاہم قومی ٹیم کو میزبان ٹیم کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے ابھی مزید 234 رنز درکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈھاکا میں کھیلے جانے والے میچ کے دوسرے روز پاکستان نے محتاط انداز میں اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا۔ اوپنر اذان اویس 85 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ عبداللہ فضل 37 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے گرنے والی واحد وکٹ امام الحق کی تھی جو 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بنگلادیش کے اسپنر مہدی حسن مرزا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ڈھاکہ ٹیسٹ کے دوسرے دن بنگلا دیش کی ٹیم پہلی اننگزمیں 413 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی،دوسرے روز بنگلادیش نے 301 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر بیٹنگ کا دوبارہ آغاز کیا تو کوئی کھلاڑی کریز پر جم کر نہ کھیل سکا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے نجم الحسن شانتو101رن کےساتھ نمایاں رہے، مومن الحق 91اورمشفیق الرحیم نے71رن بنائے،لٹن داس 33، مہدی حسن میراز 10، تیج الاسلام 17، عبادت حسین صفر اور تسکین احمد 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

جبکہ پاکستان کی جانب سے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے محمد عباس نے 5 جبکہ شاہین آفریدی نے 3 اور حسن علی اور نعمان علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Advertisement
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 6 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • a day ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • a day ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • a day ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • a day ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 20 hours ago
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 7 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • an hour ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 3 hours ago
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 4 hours ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • a day ago
Advertisement