شیخ حسینہ اور ان کی سابقہ حکمران پارٹی عوامی لیگ نے ان مقدمات کی شدید مذمت کی ہے، حسینہ نے اپنا دفاعی وکیل بھی نامزد نہیں کیا،رپورٹس


ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے سابق معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو بدعنوانی اور دیگر 3 مقدمات میں مجموعی طور پر 21 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سابق معزول وزیر اعظم یہ مقدمات حکومت کے ایک منصوبے پرباچل نیو ٹاؤن پروجیکٹ میں زمین کی الاٹمنٹ سے متعلق ہیں،یہ فیصلے بھی شیخ حسینہ کی غیر موجودگی میں سنائے گئے، کیونکہ سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم اس وقت بھارت میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں۔
بنگلہ دیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرپشن کے نئے تینوں مقدمات میں عدالت نے یہ فیصلہ دیا کہ حسینہ نے اپنی اور اپنے خاندان کی زمینیں غیر قانونی طور پر حاصل کیں، حالانکہ وہ ان کے لیے اہل نہیں تھیں۔
رپورٹس کےمطابق حسینہ واجد کو ہر کیس میں سات سال قید کی سزا دی گئی اور ڈھاکہ اسپیشل کورٹ کے جج محمد عبد اللہ المامون نے کہا کہ یہ سزائیں متواتر پوری کی جائیں گی۔
خیال رہے کہ رواں ماہ شیخ حسینہ کو انسانیت کے خلاف جرائم میں سزا موت بھی سنائی جا چکی ہے، یہ مقدمہ گزشتہ سال ان کے 15 سالہ اقتدار کے خاتمے کے بعد ہونے والی عوامی بغاوت پر حکومتی کارروائی سے متعلق تھا۔
علاوہ ازاں حسینہ کے بیٹے سجیب واجد اور بیٹی صائمہ واجد کو بھی ایک کیس میں پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
بنگلہ دیش کے اینٹی کرپشن کمیشن نے حسینہ، ان کے بیٹے اور بیٹی سمیت دیگر افراد کے خلاف یہ مقدمات ان کے اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد دائر کیے تھے، دیگر مقدمات بھی اسی زمینی منصوبے سے متعلق ہیں، اور ایک نیا فیصلہ یکم دسمبر کو متوقع ہے۔
دوسری جانب شیخ حسینہ اور ان کی سابقہ حکمران پارٹی عوامی لیگ نے ان مقدمات کی شدید مذمت کی ہے، حسینہ نے اپنا دفاعی وکیل بھی نامزد نہیں کیا۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش اس وقت عبوری حکومت کے تحت سیاسی عبوری دور سے گزر رہا ہے، جس کی قیادت نوبل امن انعام یافتہ محمد یونس کر رہے ہیں، اور نئی انتخابات فروری میں متوقع ہیں۔

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- 16 hours ago

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- 24 minutes ago

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- 17 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- 18 hours ago

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- a day ago

27ویں ترمیم کی حمایت میں ووٹ دینے پر پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو شوکاز نوٹس جاری
- a day ago
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- 32 minutes ago

فیلڈ مارشل سے ترک وزیر توانائی کی ملاقات، توانائی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
- a day ago

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- 17 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- 34 minutes ago

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- 19 hours ago

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ
- a day ago







.webp&w=3840&q=75)
.jpg&w=3840&q=75)


