اگر ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں۔لیکن اگر ایران نے نیوکلیئر ہتھیار بنائے تو دوبارہ حملہ کریں گے،ٹرمپ


واشنگٹن ڈی سی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہماری بڑی فورس ایران کی جانب رواں دواں ہیں۔ بہت سے جہاز ایران کی طرف جا رہے ہیں۔ ہم ایران کے قریب فورس تعینات کررہے ہیں۔ دیکھتے ہیں کہ آگے کیا ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایئر فورس ون میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایک بڑی بحری اور فضائی فوجی طاقت ایران کی جانب روانہ کر دی گئی ہے،فوجی نقل و حرکت کا مطلب یہ نہیں کہ امریکہ لازمی طور پر فوجی کارروائی کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے، ہم ایران کے قریب احتیاطی طور پر فورس تعینات کر رہے ہیں، دیکھتے ہیں کہ آگے کیا ہوتا ہے، ایران کو کہا تھا کہ اگر پھانسیاں دیں تو کارروائی کریں گے، میری دھمکی کے بعد ایران نے پھانسیاں منسوخ کر دیں۔
میڈیا نمائندگان سے گفتگومیں امریکی صدر نے ایران سے متعلق مزید کہا کہ اگر ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں۔لیکن اگر ایران نے نیوکلیئر ہتھیار بنائے تو دوبارہ حملہ کریں گے،ایران پر ممکنہ حملہ جوہری پروگرام پرحملے سے بھی بڑا ہوگا، شاید ہمیں یہ فوجی طاقت استعمال نہ کرنی پڑے۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں، گرین لینڈ کی سیکیورٹی پر نیٹو کے ساتھ مل کر کام کریں گے، اپریل میں چین جاؤں گا اور سال کے اختتام پر چینی صدر امریکا آئیں گے۔

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- a day ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 20 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 20 hours ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- a day ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago






