مری میں برفباری ، اب تک ڈیڑھ فٹ برف ریکارڈ،محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج رات اور 23 جنوری کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں تیز بارش اور شدید برفباری کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے


مری: ملکۂ کوہسار اور گردونواح میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے، اب تک ڈیڑھ فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق برفباری کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں جبکہ تیز ہواؤں اور برفباری سے مضافاتی علاقوں میں بجلی کا نظام بھی متاثر ہے۔
محکمۂ ہائی وے نے تمام اہم شاہراہوں سے برف صاف کرنے والی مشینوں کے ذریعے سڑکوں کو کلیئر کیا۔ شدید برفباری کے باعث کشمیر پوائنٹ، کلڈنہ اور جھیکا گلی کے درمیان برف میں پھنسنے والی گاڑیوں سے سیاح فیملیوں کو ریسکیو کیا گیا۔
میدانی علاقوں سے سیاحوں کی بڑی تعداد مری پہنچ گئی ہے۔ مال روڈ اور جی پی او چوک میں جشن کا سماں ہے، سیاح فیملیز خوب ہلہ گلہ کر رہی ہیں اور برف کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج رات اور 23 جنوری کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں تیز بارش اور شدید برفباری کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ناران، کاغان، دیر، سوات، کالام، چترال، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، مری، گلیات، وادیٔ نیلم، باغ، پونچھ، حویلی اور راولاکوٹ میں سڑکوں کے بند ہونے، پھسلن اور ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
اسی طرح بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر درمیانی سے شدید بارش اور برفباری بھی ہو سکتی ہے۔ اسی دوران جنوبی پنجاب، سندھ اور شمالی و شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ تیز بارش اور شدید برفباری کے نتیجے میں بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا خطرہ بھی موجود ہے۔ اس دوران سیاحوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 19 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 20 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- ایک دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- ایک دن قبل









