متنازعہ ٹویٹ کیس :پولیس نے وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی گرفتار کر لیا
صدر ہائیکورٹ بار واجد گیلانی نے گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے گاڑی کے شیشے توڑے، مجھ سمیت سیکریٹری بار کو تشدد کا نشانہ بنایا


اسلام آباد پولیس نے وکیل اور سماجی کارکن ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایمان مزاری اور ہادی علی کو سرینہ چوک کے قریب پولیس نے روکا اور بعد ازاں گرفتار کیا،دونوں افراد ہائی کورٹ بار کی وین میں سفر کر رہے تھے۔ پولیس سرینہ چوک انڈر پاس کے قریب گاڑی رکوا کر گرفتار کیا گیا۔ ایمان مزاری اور ہادی چھٹہ متنازعہ ٹویٹ کیس کے ملزم ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ ہائیکورٹ بار سے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے جہاں صدر ہائیکورٹ بار اور سیکرٹری سمیت دیگر وکلاء بھی ان کے ہمراہ تھے۔
دوسری جانب صدر ہائیکورٹ بار واجد گیلانی نے گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے گاڑی کے شیشے توڑے، مجھ سمیت سیکریٹری بار کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
یاد رہے کہ متنازع ٹوئٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری تحریری فیصلے میں ٹرائل کورٹ کا آرڈر کالعدم قرار دیا گیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو موجودہ کیس میں گرفتار نہ کیا جائے۔
واضح رہے کہ سماجی کارکن ہادی علی چٹھہ اور ایمان مزاری کیخلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
این سی سی آئی اے کی جانب سے درج ایف آئی آر کے مطابق ایمان مزاری اور ان کے شوہر پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے لسانی بنیادوں پر تقسیم کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے تھے،ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا کہ انہوں نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں لاپتا افراد کے معاملات کی ذمہ داری سیکیورٹی فورسز پر عائد کی تھی۔
یہ مقدمہ الیکٹرانک کرائم کی روک تھام کے ایکٹ (پیکا) کی دفعات 9، 10، 11 اور 26 کے تحت درج کیا گیا تھا۔

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- ایک دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 19 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 19 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, ایک خاتون ٹیچر ہلاک
- 8 منٹ قبل




