وفاقی حکومت تحقیقات کی قیادت کے قابل نہیں، تشدد کا جواب تشدد سے نہیں دیا جاسکتا، آئی سی ای کے اقدامات میں بے رحمی نظر آتی ہے،گورنر منی سوٹا


واشنگٹن ڈی سی:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منی سوٹا کے میئر اور گورنر پر لوگوں کو بغاوت کیلئے بھڑکانےکا الزام عائد کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے منی ایپولس میں شہری کی ہلاکت پر مقامی قیادت کے رد عمل کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ منی سوٹا کے میئر اور گورنر کی بیان بازی بغاوت کو ہوا دے رہی ہے۔
صدر ٹرمپ کے یہ بیانات اس وقت سامنے آئے ہیں جب منی سوٹا کے شہر منی ایپولس میں امیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ ایجنٹ(آئی سی ای) کی فائرنگ سے ایک اور شخص ہلاک ہوا ہے،اس واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے اور مختلف حلقوں کی جانب سے ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
اس دوران سکیورٹی اہلکاروں کی مظاہرین کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی۔
دوسری جانب گورنر منی سوٹا ٹم والز نے کہاکہ وفاقی حکومت تحقیقات کی قیادت کے قابل نہیں، تشدد کا جواب تشدد سے نہیں دیا جاسکتا، انہوں نے صدر ٹرمپ سے منیسوٹا سے فورس ہٹانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ آئی سی ای کے اقدامات میں بے رحمی نظر آتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے چیف آف اسٹاف سے دو بار بات ہوئی، صدر ٹرمپ کے درست فیصلہ کرنے پر زیادہ اعتماد نہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل منی ایپولس میں 7 جنوری کو بھی امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ سے 37 سالہ خاتون رینی گڈ ہلاک ہوئی تھی۔
اگر دباؤ ڈالا گیا تو ایران ایسا ردعمل دے گا جو پہلے کبھی نہیں دیا: ایرانی مشن
- 6 hours ago

سانحہ گل پلازہ: سندھ کابینہ نے شہدا ءکے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دیدی
- a day ago

تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا،کے پی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ فوج اور آپریشن پر ڈالنا چاہتی ہے،وزیر دفاع
- a day ago
وزیراعظم کا پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 11 hours ago
بھارت: طیارے حادثے میں مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ سمیت چار افراد ہلاک
- 11 hours ago
بابراعظم پر سوال مت کریں، وہ اپنا رول اچھی طرح نبھا رہا ہے، سلمان آغا
- 10 hours ago

انڈر 19 ورلڈ کپ:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا،قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان
- a day ago
پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کامدینہ میں نکاح
- 10 hours ago

سونے کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ
- 11 hours ago

حکومت قومی و اقتصادی ترقی کے لیے نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہباز شریف
- a day ago

وزیراعظم سے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی ملاقات،مصنوعی ذہانت ، ای آفس نظام، نیب کی کارکردگی کوسراہا
- a day ago
.jpg&w=3840&q=75)
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago








