بھارتی فوج کو مسلسل اسلحہ اور ساز و سامان وقت پر فراہم نہیں کیا جاتا، جنرل انیل چوہان


بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انیل چوہان نے ملکی دفاعی صنعت پر شدید عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جنرل انیل چوہان نے کہا کہ بھارتی فوج کو مسلسل اسلحہ اور ساز و سامان وقت پر فراہم نہیں کیا جاتا، جس سے ”میک اِن انڈیا“ دفاعی پروگرام کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ دفاعی کمپنیوں کے رویّے نے انہیں میڈیا کے سامنے آکر قوم پرستی کی دہائی دینے پر مجبور کر دیا ہے۔
#WATCH | Delhi: CDS Gen Anil Chauhan says, "Our expectation from the industry. We expect a bit of nationalism and patriotism in your profit-driven endeavours...Industry will have to be truthful about its capabilities to us. You can't leave us in a lurch. If you sign a contract… pic.twitter.com/s4UNlMC7Ur
— ANI (@ANI) November 14, 2025
جنرل انیل چوہان نے کہا کہ بھارتی فوج کئی برسوں سے یہ شکایات کر رہی ہے کہ مقامی دفاعی صنعت کیے گئے معاہدوں کے باوجود وقت پر ڈیلیوری نہیں کرتی۔ دفاعی اصلاحات کبھی بھی یک طرفہ عمل نہیں ہوتیں، اس کے لیے صنعت کو اپنی حقیقی صلاحیت کے بارے میں سچ بولنا ہوگا۔
سی ڈی ایس نے بھارتی دفاعی کمپنیوں کے دعوؤں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اکثر کمپنیاں کہتی ہیں کہ ان کا دفاعی ساز و سامان 70 فیصد مقامی ہے، مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔ہمیں اپنی مقامی صلاحیت کے بارے میں سچ بولنا ہوگا، ورنہ فوج پر ایک ناقابلِ اعتماد نظام مسلط رہے گا۔
بھارتی سی ڈی ایس نے دفاعی کمپنیوں کی کاروباری ذہنیت پر بھی کھل کر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سلامتی پر منافع کو ترجیح دینا ناقابلِ قبول ہے، ہم آپ کی منافع کمانے کی کوششوں میں کچھ قومیت اور حب الوطنی کی توقع رکھتے ہیں۔
سی ڈی ایس کے مطابق بھارتی دفاعی صنعت اگر اپنی کمزوریوں کو چھپاتی رہے گی تو ملک پائیدار دفاعی خودکفالت حاصل نہیں کر سکے گا۔
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی
- 2 دن قبل

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
- 2 دن قبل
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا
- 21 گھنٹے قبل
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا
- 2 دن قبل
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی
- 21 گھنٹے قبل

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟
- 21 گھنٹے قبل
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے
- 2 دن قبل

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ
- 17 گھنٹے قبل
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان
- 15 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار
- 21 گھنٹے قبل
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد
- 2 دن قبل






