Advertisement
پاکستان

گوادر پورٹ اب خطے کے لیے ایک اہم تجارتی گیٹ وے بنتا جا رہا ہے ، وزیر بحری امور

گوادر پورٹ اب خطے کے لیے ایک اہم تجارتی گیٹ وے بنتا جا رہا ہے، گوادر کے ذریعے افغانستان کی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی مزید بہتر ہو گی

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jun 14th 2025, 4:29 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
گوادر پورٹ اب خطے کے لیے ایک اہم تجارتی گیٹ وے بنتا جا رہا ہے ، وزیر بحری امور

وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ خطے کا ایک اہم تجارتی گیٹ وے بنتا جا رہا ہے،افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا دوسرا جہاز گوادر پورٹ پر کامیابی سے پہنچ چکا ہے،گوادر سے ٹرانزٹ کے اخراجات میں کمی متوقع ہے۔

وزارت بحری امور کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا دوسرا جہاز گوادر پورٹ پر کامیابی سے پہنچ چکا ہے ،20 ہزار ٹن ڈی اے پی کھاد لے کر افغان بحری جہاز گوادر بندرگاہ پر لنگرانداز ہوا۔گوادر پر افغان جہاز کی کامیاب آمد سے عالمی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

جنید انوار چوہدری نے کہا کہ گوادر پورٹ اب خطے کے لیے ایک اہم تجارتی گیٹ وے بنتا جا رہا ہے، گوادر کے ذریعے افغانستان کی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی مزید بہتر ہو گی،گوادر پورٹ پر تجارتی سرگرمیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گوادر بندرگاہ مکمل طور پر تجارتی سامان سنبھالنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔جنید انوار چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت کے تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گوادر سے ٹرانزٹ کے اخراجات میں کمی کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ خطے کی تجارت کا مرکز بن رہا ہے۔ جنید انوار چوہدری نے کہا کہ فروری کے بعد افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت دوسرا جہاز گوادر پہنچا ہے،گوادر کی پیش رفت پاکستان کی کامیاب بحری پالیسیوں کا ثبوت ہے۔

Advertisement
تہران نے امریکی تجاویز پر اپنا جواب پاکستان کے ذریعے بھجوا دیا ،ایرانی میڈیا 

تہران نے امریکی تجاویز پر اپنا جواب پاکستان کے ذریعے بھجوا دیا ،ایرانی میڈیا 

  • 9 hours ago
 پاکستان کے25کروڑ عوام بنیان مرصوص ہیں، ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،مریم نواز

 پاکستان کے25کروڑ عوام بنیان مرصوص ہیں، ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،مریم نواز

  • 9 hours ago
 پاکستان نے بھارت کو نہ صرف فوجی محاذ بلکہ سفارتی اور بیانیہ محاذ پر بھی شکست دی،عطا تارڑ

 پاکستان نے بھارت کو نہ صرف فوجی محاذ بلکہ سفارتی اور بیانیہ محاذ پر بھی شکست دی،عطا تارڑ

  • 12 hours ago
بہاولپور گیریژن: معرکۂ حق کی فتح کا ایک سال مکمل، یادگارِ شہداء پر تقریب کا انعقاد

بہاولپور گیریژن: معرکۂ حق کی فتح کا ایک سال مکمل، یادگارِ شہداء پر تقریب کا انعقاد

  • 4 hours ago
ڈھاکہ ٹیسٹ :تیسرے روز کا کھیل ختم، پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 386 پرآل آؤٹ ہو گئی

ڈھاکہ ٹیسٹ :تیسرے روز کا کھیل ختم، پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 386 پرآل آؤٹ ہو گئی

  • 8 hours ago
 معرکہ حق میں دشمن کو عبرتناک شکست دی،اللہ تعالیٰ نے کو عظیم فتح سے نوازا،شہباز شریف

 معرکہ حق میں دشمن کو عبرتناک شکست دی،اللہ تعالیٰ نے کو عظیم فتح سے نوازا،شہباز شریف

  • 6 hours ago
چیئرمین لا اسٹوڈنٹس فورم رانا اویس نے شیخوپورہ کابینہ کا اعلان کر دیا

چیئرمین لا اسٹوڈنٹس فورم رانا اویس نے شیخوپورہ کابینہ کا اعلان کر دیا

  • 9 hours ago
 آبنائے ہرمز،میزائل پروگرام یا تہران کی پالیسیوں پر بیان بازی آئی اے ای اے کا کام نہیں،ایران

 آبنائے ہرمز،میزائل پروگرام یا تہران کی پالیسیوں پر بیان بازی آئی اے ای اے کا کام نہیں،ایران

  • 9 hours ago
علی ظفر نے اپنے البم "روشنی" کے گانے  کی میوزک ویڈیو جاری کر دی

علی ظفر نے اپنے البم "روشنی" کے گانے  کی میوزک ویڈیو جاری کر دی

  • 6 hours ago
ایران جنگ کیلئے اسرائیل نےعراق میں خفیہ فوجی اڈا قائم کیا، امریکی اخبار کا دعویٰ

ایران جنگ کیلئے اسرائیل نےعراق میں خفیہ فوجی اڈا قائم کیا، امریکی اخبار کا دعویٰ

  • 11 hours ago
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی میں “معرکہ حق اسکوائر” کا افتتاح کر دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی میں “معرکہ حق اسکوائر” کا افتتاح کر دیا

  • 9 hours ago
 معرکۂ حق اللہ تعالیٰ کے بے شمار انعامات اور احسانات پر اُس کے حضور سجدۂ شکر بجا لانے کا دن ہے،شہباز شریف

 معرکۂ حق اللہ تعالیٰ کے بے شمار انعامات اور احسانات پر اُس کے حضور سجدۂ شکر بجا لانے کا دن ہے،شہباز شریف

  • 13 hours ago
Advertisement