Advertisement
پاکستان

آج کا دن ہم سب کیلئے قابل فخر ہے، دشمن کی جارحیت کا قومی وحدت و جرأت سے جواب دیا گیا، فیلڈ مارشل

پاکستان ہر محاذ پر کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری منزل وہ مقام ہے جس کا خواب ہمارے اسلاف نے دیکھا تھا،عاصم منیر

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر May 10th 2026, 2:27 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آج کا دن ہم سب کیلئے قابل فخر ہے، دشمن کی جارحیت کا قومی وحدت و جرأت سے جواب دیا گیا، فیلڈ مارشل

راولپنڈی:چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے معرکہ حق کی ایک سال مکمل ہونے پر جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن ہم سب کے لیے قابل فخر ہے، دشمن کی جارحیت کا قومی وحدت و جرأت سے جواب دیا گیا، پاکستان نے ہمیشہ دشمن کے اندازوں کو ناکام بنایا۔

معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر جی ایچ کیو راولپنڈی میں خصوصی تقریب ہو رہی ہے، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے شہدا کی یادگار پر حاضری دی اور پھول رکھے، مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے سلامی پیش کی ہے۔

معرکہ حق کی پہلی یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ معرکۂ حق میں اللہ تعالیٰ کی رضا سے پاکستان، عوام اور مسلح افواج کو ایک بے مثال کامیابی ملی، معرکۂ حق دو نظریات کے درمیان ایک فیصلہ کن معرکۂ تھا جس میں حق فتح یاب اور باطل ہزیمت سے دو چار ہوا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ ہندوستان کا خواب ہے کہ وہ پاکستان کو عسکری جارحیت اور سفارتی تنہائی کا نشانہ بنا کر خطے میں طاقت کا توازن تبدیل کرے، تاہم اس کا یہ خواب اس کی صلاحیت اور حیثیت سے کہیں بڑھ کر ہے اور پاکستان اسے کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس جنگ کے نتیجے میں بھارت کو شدید جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا جس کی قیمت وہ آنے والے وقتوں تک چکاتا رہے گا۔

انہوں نے معرکۂ حق کے تمام شہداء اور غازیوں، خصوصاً شہید ہونے والی نہتی عورتوں، بزرگوں اور معصوم بچوں کو پوری قوم اور افواج پاکستان کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے شہداء کی قربانی کو امانت، اپنی طاقت کو ذمہ داری اور اپنی کامیابی کو اللہ تعالیٰ کا احسان سمجھتے ہیں۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ عوام اور قومی قیادت کا واضح پیغام ہے کہ ملکی خود مختاری، سرحدی سالمیت اور قومی وقار پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فتح میزائلوں اور پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے 26 سے زائد عسکری اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا جبکہ الحمدللہ آج پاکستان کا دفاع کسی بھی بیرونی جارحیت کے خلاف مکمل طور پر ناقابل تسخیر ہے۔

انہوں نے دشمن کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف آئندہ کسی بھی مہم جوئی کے اثرات محدود نہیں بلکہ انتہائی خطرناک، دور رس اور تکلیف دہ ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عصر حاضر اور مستقبل کی جنگیں ملٹی ڈومین آپریشنز پر مشتمل ہوں گی جن میں دور تک مار کرنے والے ہتھیاروں، ڈرونز، سائبر ٹیکنالوجی اور آرٹیفشل انٹیلی جنس کا استعمال ہوگا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ افواج پاکستان کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ڈیفنس فورسز ہیڈکوارٹرز قائم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کو پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا عظیم سنگ میل قرار دیا اور کہا کہ آج پاکستان اپنی موثر، ذمہ دارانہ اور غیر جانبدار سفارت کاری کے ذریعے تاریخی امن مذاکرات کی میزبانی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ روایتی جنگ کو ناممکن سمجھتے ہوئے بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کی گھناونی روش اختیار کر رہا ہے۔ فیلڈ مارشل نے افغانستان پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین پر دہشت گردی کے مراکز اور آماجگاہوں کا مکمل خاتمہ کرے۔

انہوں نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے غیور عوام، افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تمام بہادر اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر بے گناہ پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے اور دہشت گردی کے خلاف یہ جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان ہر محاذ پر کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری منزل وہ مقام ہے جس کا خواب ہمارے اسلاف نے دیکھا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سبز ہلالی پرچم امید کی علامت ہے اور اس کی مسلح افواج منظم اور ہر لمحہ تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ہماری طاقت ہے اور ہم قوم کی قوت ہیں۔ فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کا مستقبل انشاء اللہ بہت روشن اور تابناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب حق اور باطل آمنے سامنے ہوں تو فتح ہمیشہ حق کا مقدر بنتی ہے، جبکہ پاکستان کل بھی ناقابل تسخیر تھا اور انشاء اللہ آنے والے وقتوں تک ناقابل تسخیر رہے گا۔

Advertisement
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے

امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے

  • 4 گھنٹے قبل
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

  • 8 گھنٹے قبل
نو محرم الحرام مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، یوم عاشور کل عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا

نو محرم الحرام مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، یوم عاشور کل عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا

  • ایک دن قبل
لاہور:فنکار برادری بھی شہدائے کربلا کے سوگ میں ڈوب گئی

لاہور:فنکار برادری بھی شہدائے کربلا کے سوگ میں ڈوب گئی

  • ایک دن قبل
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی

فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی

  • 9 گھنٹے قبل
ملک میں محرم کے اجتماعات پُرامن، شرپسند عناصر کو موقع نہ دیا جائے: طاہر اشرفی

ملک میں محرم کے اجتماعات پُرامن، شرپسند عناصر کو موقع نہ دیا جائے: طاہر اشرفی

  • ایک دن قبل
ایف آئی اے نےاسلام آباد میں انسانی اعضاکی خرید و فروخت کے الزام میں غیر ملکی باشندوں سمیت 5 افرادگرفتار کر لئے

ایف آئی اے نےاسلام آباد میں انسانی اعضاکی خرید و فروخت کے الزام میں غیر ملکی باشندوں سمیت 5 افرادگرفتار کر لئے

  • ایک دن قبل
عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین

  • 5 گھنٹے قبل
ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل، بعد ازاں دہلی واپس روانہ

ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل، بعد ازاں دہلی واپس روانہ

  • 2 دن قبل
وینزویلا میں دو زلزلے، 164 سے زائد افراد ہلاک، عمارتیں زمین بوس ہو گئیں

وینزویلا میں دو زلزلے، 164 سے زائد افراد ہلاک، عمارتیں زمین بوس ہو گئیں

  • ایک دن قبل
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد

یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد

  • 8 گھنٹے قبل
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا

بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا

  • 8 گھنٹے قبل
Advertisement