Advertisement
پاکستان

شہباز شریف سے قطری وزیراعظم کا رابطہ، خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال

 وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور قطر کے درمیان برادرانہ تعلقات کی مضبوطی کا اعادہ کرتے ہوئے امن کے قیام کے لیے قطر کی مسلسل اور ثابت قدم حمایت کو سراہا

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر May 10th 2026, 2:47 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شہباز شریف سے قطری وزیراعظم کا رابطہ، خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آج قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور جاری امن کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری اعلامیے کے مطابق گفتگو میں علاقائی امن و استحکام کے لیے ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ 
رابطے میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور قطر کے درمیان برادرانہ تعلقات کی مضبوطی کا اعادہ کرتے ہوئے امن کے قیام کے لیے قطر کی مسلسل اور ثابت قدم حمایت کو سراہا۔

بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس امر پر زور دیا کہ خطے میں امن کی کوششوں کی کامیابی کے لیے تمام فریقین کے درمیان تعمیری روابط نہایت اہم ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ امیر قطر کے آئندہ دورۂ پاکستان کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے سے پاکستان اور قطر کے درمیان پائیدار شراکت داری کو مزید وسعت اور استحکام حاصل ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز قطری وزیر اعظم نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور مشرق وسطیٰ کیلئے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف سے ملاقات کی تھی جس میں ایران کے ساتھ جنگ بندی اور مذاکرات  کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا تھا ۔

Advertisement
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 14 گھنٹے قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 10 گھنٹے قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 8 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 10 گھنٹے قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 2 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 13 گھنٹے قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 دن قبل
Advertisement