پاکستانی فلم انڈسٹری کیلئے بڑا اعزاز، فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ اب چین میں بھی ریلیز کی جائے گی
توقع کی جارہی ہے کہ فلم چینی ناظرین کو بھی اپنی جانب متوجہ کرے گی اور پاکستانی فلم انڈسٹری کو عالمی سطح پر مزید مضبوط پہچان ملے گی

لاہور: پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے ایک اور بڑا اعزاز، معروف ہدایت کار بلال لاشاری اور نامور فلم پروڈیوسر عمارہ حکمت کی سپر ہٹ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ اب 21 مئی 2026 کو چین کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
فلم کی چین میں نمائش کی خبر سامنے آنے کے بعد پاکستانی شوبز حلقوں اور فلمی شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ فلم پروڈیوسر عمارہ حکمت نے اس شاندار خبر کو اپنے انسٹاگرام پیج پر پوسٹ کیا جس میی انہوں نے مشہور فلم ڈسٹری بیوٹر ندیم مانڈوی والا کی کاوش کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا
دی لیجنڈ آف مولا جٹ پہلے ہی پاکستان سمیت دنیا بھر میں شاندار کامیابی حاصل کرچکی ہے اور باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کرنے والی پاکستانی فلموں میں سرفہرست سمجھی جاتی ہے۔ فلم نے اپنی منفرد کہانی، شاندار سینماٹوگرافی، جدید ایکشن مناظر اور عالمی معیار کی پروڈکشن کے باعث بین الاقوامی سطح پر بھی بے حد پذیرائی حاصل کی۔
فلم میں پاکستان کے معروف اداکار فواد خان، حمزہ علی عباسی، ماہرہ خان اور حمائمہ ملک نے مرکزی کردار ادا کیے جبکہ فلم کے کرداروں اور ڈائیلاگز کو شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔
فلمی ماہرین کے مطابق چین کا فلم کوٹہ سسٹم دنیا کے سب سے سخت اور ایکسکلوسیو فلم کوٹہ سسٹمز میں شمار کیا جاتا ہے جہاں ہر سال محدود غیر ملکی فلموں کو ہی ریونیو شیئرنگ کوٹہ سسٹم کے تحت ریلیز کی اجازت دی جاتی ہے۔ اس کوٹہ میں شامل ہونے کے لیے نہ صرف مختلف ممالک بلکہ ہالی ووڈ کی بڑی فلمیں بھی سخت مقابلہ کرتی ہیں۔
ایسے میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا چین کے ریونیو شیئرنگ کوٹہ سسٹم کے لیے منتخب ہونا پاکستان اور پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے ایک تاریخی اعزاز قرار دیا جارہا ہے چین جیسے بڑے فلمی مارکیٹ میں پاکستانی فلم کی نمائش نہ صرف پاکستان کے سینما کے عالمی معیار کا ثبوت ہے بلکہ اس سے مستقبل میں مزید پاکستانی فلموں کے لیے بین الاقوامی مارکیٹس کے دروازے بھی کھل سکتے ہیں چین جیسے بڑے فلمی مارکیٹ میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی ریلیز پاکستانی سینما کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔
توقع کی جارہی ہے کہ فلم چینی ناظرین کو بھی اپنی جانب متوجہ کرے گی اور پاکستانی فلم انڈسٹری کو عالمی سطح پر مزید مضبوط پہچان ملے گی۔
شوبز حلقوں نے بلال لاشاری اور عمارہ حکمت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کامیاب فلم کی وجہ پاکستانی سینما بھی اب بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنا رہا ہے اور یہ کامیابی پوری پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے باعثِ فخر ہے
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 7 hours ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 13 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 9 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 12 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 9 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago





