28 فروری کے مقابلے میں ہمارے میزائلوں اور لانچرز کے ذخیرے میں 120 فیصد اضافہ ہوا ہے، عباس عراقچی
یہ دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے یا پھر ٹرمپ کو نئی دلدل میں دھکیلنے کا نتیجہ؟ وجوہات کچھ بھی ہوں، نتیجہ ایک ہی ہے، ایرانی قوم دباؤ کے آگے نہیں جھکتی،عراقچی


تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہماری میزائلوں اور لانچرز کا ذخیرہ 28 فروری کے مقابلے میں 120 فیصد ہیں اور ان کی پیداواری صلاحیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ جب بھی سفارتی حل میز پر آتا ہے امریکا غیر ذمہ دارانہ فوجی مہم جوئی کا راستہ اختیار کرتا ہے۔
ایکس پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ یہ دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے یا پھر کسی کا ٹرمپ کو نئی دلدل میں دھکیلنے کا نتیجہ؟ وجوہات کچھ بھی ہوں، نتیجہ ایک ہی ہے، ایرانی قوم دباؤ کے آگے نہیں جھکتی۔
بیان میں ایرانی وزیر خارجہ کامزید کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے ایران سے داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں اور تین ڈرونز کو فضا میں تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے جب کہ وزارت دفاع نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہا کہ حملے میں تین افراد معمولی زخمی ہوئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سی آئی اے غلط ہے، ہماری میزائلوں اور لانچرز کا ذخیرہ 28 فروری کے مقابلے 75 فیصد نہیں، ہماری میزائلوں اور لانچرز کا ذخیرہ 28 فروری کے مقابلے میں 120 فیصد ہیں، اپنے لوگوں کے دفاع کے لیے ہماری تیاری ایک ہزار فیصد ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ حالیہ جنگ کے دوران شدید امریکی بمباری کے باوجودبھی ایران کا 70 سے 80 فیصد میزائلوں کا ذخیرہ محفوظ ہے۔
واشنگٹن پوسٹ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوؤں کی تردید کی تھی جس میں انہوں نے کہا کہ تھا امریکی بمباری سے ایران کے آدھے سے زائد میزائل اور لانچرز تباہ ہو چکے ہیں۔

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 20 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 20 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 15 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 11 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 20 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل





