اس نئی پیش رفت کا مقصد ایک عارضی مفاہمتی یادداشت طے کرنا ہے، جس کے تحت جنگ بندی میں توسیع اور آبنائے ہرمز سے جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی جائے گی،رائٹرز


تہران :ایران نے امریکا کی جانب سے پیش کی گئی جنگ کے خاتمے کی تجاویز پر اپنا باضابطہ جواب ارسال کر دیا ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ جواب پاکستانی ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن کو پہنچایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی خبر ایجنسی ’اِرنا‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران کی جانب سے پیش کیے گئے فریم ورک کے تحت آئندہ مذاکرات کے ابتدائی مرحلے میں صرف جنگ کے مستقل خاتمے کا معاملہ زیرِ بحث آئے گا۔
جبکہ رائٹرز کے مطابق دونوں جانب کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس نئی پیش رفت کا مقصد ایک عارضی مفاہمتی یادداشت طے کرنا ہے، جس کے تحت جنگ بندی میں توسیع اور آبنائے ہرمز سے جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی جائے گی، اس ابتدائی فریم ورک کے بعد ایک مکمل معاہدے پر بات چیت ہوگی، جس میں ایران کے جوہری پروگرام سمیت دیگر پیچیدہ اور دیرینہ اختلافات کے حل پر بھی بات چیت ہوگی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ایرانی وزارتِ خارجہ نے واضح کیا تھا کہ تہران کی جانب سے امریکی تجاویز پر حتمی موقف داخلی جائزے اور اعلیٰ سطح کے مشوروں کے بعد ہی پاکستانی حکام کے ذریعے واشنگٹن تک پہنچایا جائے گا،اس پورے بحران میں پاکستان کا بطور ثالث کردار انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے ہی 8 اپریل کو تہران اور واشنگٹن کے درمیان جنگ بندی کرائی تھی جس کے نتیجے میں ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی تقریباً 40 روز سے جاری مشترکہ جارحیت کا سلسلہ تھم گیا تھا۔ایران کا مؤقف تھا کہ جب تک امریکا اس پر عائد تمام معاشی پابندیاں مکمل طور پر ختم نہیں کرتا اور اپنی بحری ناکہ بندی ختم نہیں کرتا، اس وقت تک کسی بات چیت کا کوئی امکان نہیں ہے۔
تاہم اب ایران کی جانب سے امریکی تجویز پر جواب کو بڑی سفارتی پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔
ایران کے سرکاری میڈیا نے امریکی تجویز پر تہران کے جواب کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں، تاہم اس پیش رفت کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے مستقل خاتمے کے حوالے سے کئی ہفتوں سے برقرار ڈیڈلاک ختم ہوا ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 13 minutes ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 2 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 2 hours ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- a day ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 3 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 21 hours ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- an hour ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- a day ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 3 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 6 hours ago









