کالعدم تنظیم سے تعلق یا مالی معاملات رکھنے والوں کو بھاری جرمانے اور 10 سال تک قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،آسٹریلوی حکومت


سڈنی: آسٹریلیا نے کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) پر پابندی عائد کر دی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے آسٹریلوی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ بی ایل اے پاکستان میں دہشتگردانہ حملوں میں ملوث ہے اور دہشتگردی و انتہاپسندی کے خلاف آسٹریلیا کا عزم غیرمتزلزل ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق حکومت نے کالعدم بی ایل اے کے سربراہ بشیر زیب سمیت تین افراد پر مالی پابندیاں بھی عائد کر دی ہیں،حکام کا کہنا ہے کہ بی ایل اے کے کارندوں سے لین دین یا ان کی معاونت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
آسٹریلوی حکومت کے مطابق کالعدم تنظیم سے تعلق یا مالی معاملات رکھنے والوں کو بھاری جرمانے اور 10 سال تک قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے واضح کیا ہے کہ وہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف اپنے عزم پر قائم ہے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت اقدامات جاری رکھے گی۔
حکام کے مطابق ان پابندیوں کا بنیادی مقصد دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت کو روکنا ہے تاکہ ان کے لیے فنڈنگ، بھرتی اور سرگرمیوں کا تسلسل مشکل بنایا جا سکے،آسٹریلوی حکومت کے مطابق یہ اقدامات عالمی سلامتی اور انسدادِ دہشت گردی پالیسی کا حصہ ہیں، جن کے تحت بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون بھی جاری رہے گا۔
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 20 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 11 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 20 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 15 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 20 hours ago





