ویڈیو ان کے دو دہائیاں پرانے ذاتی فن پارے کو نئی زندگی دیتی ہے، جہاں ناظرین کو محبت، یادوں، جدائی اور جذباتی تنہائی پر مبنی ایک پراسرار مصوری کی دنیا میں لے جایا جاتا ہے


لاہور: پاکستان کے نامور گلوکارعلی ظفر نے اپنے البم "روشنی" کے گانے کی میوزک ویڈیو جاری کر دی ہے، جس میں انہوں نے 2002 میں بنائی گئی اپنی تھیسس پینٹنگ کو ایک شاندار اے آئی تخلیق کردہ سنیماٹک تجربے میں تبدیل کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق موسیقی اور فلموں میں آنے سے بہت پہلے علی ظفر نے نیشنل کالج آف آرٹس میں بطور مصور اور فائن آرٹس کے طالبعلم تربیت حاصل کی تھی۔یہ ویڈیو ان کے دو دہائیاں پرانے ذاتی فن پارے کو نئی زندگی دیتی ہے، جہاں ناظرین کو محبت، یادوں، جدائی اور جذباتی تنہائی پر مبنی ایک پراسرار مصوری کی دنیا میں لے جایا جاتا ہے۔
اس منصوبے کی ہدایت کاری Fawaz Rehan اور Ayelah Asim نے کی، جبکہ پوری ویڈیو اے آئی ورچوئل پروڈکشن کے ذریعے تخلیق کی گئی، جہاں ہر منظر مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کیا گیا، مگر اصل پینٹنگ کی ساخت اور جذبات کو برقرار رکھا گیا۔
“شدّت” محض ایک میوزک ویڈیو نہیں بلکہ علی ظفر کے بطور مصور، موسیقار اور کہانی کار سفر کو دوبارہ جوڑتی ہے، جہاں فائن آرٹ، سنیما، موسیقی اور اے آئی کو یکجا کر کے البم “روشنی” کی سب سے بصری طور پر متاثر کن پیشکشوں میں سے ایک بنایا گیا ہے۔

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 5 days ago

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 4 days ago

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 7 days ago

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- 6 days ago
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- 6 days ago

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- 6 days ago

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 7 days ago

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 5 days ago

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- 6 days ago

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- 4 days ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- 6 days ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 7 days ago





