Advertisement
پاکستان

 معرکہ حق میں دشمن کو عبرتناک شکست دی،اللہ تعالیٰ نے کو عظیم فتح سے نوازا،شہباز شریف

ہمارے بہادر سپوتوں نے دشمن کو ایسا جواب دیا کہ اسے جان کے لالے پڑ گئے،ہمارے شاہینوں کی جرأت اور فتح میزائل نے دشمن کو چاروں شانے چت کر دیے ،وزیر اعظم

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر May 10th 2026, 9:07 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 معرکہ حق میں دشمن کو عبرتناک شکست دی،اللہ تعالیٰ نے کو عظیم فتح سے نوازا،شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم نے کہا پاکستان نے معرکہ حق میںبزدل دشمن کو عبرتناک شکست دی،اللہ تعالیٰ نے معرکہ حق میں پاکستان کو عظیم فتح سے نوازا،جام شہادت نوش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مانومنٹ پر معرکہ حق کی مناسبت سے شاندار تقریب ہوئی ،مادر وطن کے تمام شہد ا کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے معرکہ حق میں دشمن کو عبرتناک شکست دی،اللہ تعالیٰ نے معرکہ حق میں پاکستان کو عظیم فتح سے نوازا،جام شہادت نوش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پہلگام کے افسوسناک واقعہ کو بنیاد بنا کر بھارت نے بے بنیاد الزام تراشی کی ،ہمارا دامن صاف تھا، ہم نے تحمل اور صبر کا دامن نہیں چھوڑا،پاکستان نے امن کا دامن تھامتے ہوئے شفاف تحقیقات کی پیشکش کی ،بھارت نے ہماری مخلصانہ پیشکش کے جواب میں جارحیت کا راستہ اختیار کیا۔

وزیر اعظم کا کہناتھا کہ ہمارے بہادر سپوتوں نے دشمن کو ایسا جواب دیا کہ اسے جان کے لالے پڑ گئے،ہمارے شاہینوں کی جرأت اور فتح میزائل نے دشمن کو چاروں شانے چت کر دیے ،پاکستان کے سچ کے بیانیے کی فتح ہوئی۔ہر طرف شاہینوں کا غلبہ اور دشمن کے طیاروں کا ملبہ تھا،افواج پاکستان نے رات کی تاریکی میں کیے گئے حملے کا تاریخی جواب دیا،سچائی کا چراغ جھوٹ کی پھونکوں سے بجھایا نہیں جا سکتا،دشمن نے 4 گھنٹے میں جنگ روکنے کی درخواست کی۔

ان کامزید کہنا تھا کہ بھارت آج تک پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا ایک ثبوت پیش نہ کر سکا،شہیدوں کے خون اور عظیم روایات کے امین ارض پاک کے سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے پیشہ ورانہ مہارت سے دشمن کو سبق سیکھایا،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک افواج نے بہادری کے نئے باب رقم کیے ،پوری قوم فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو سلام پیش کرتی ہے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کی حفاظت کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔

فیلڈ مارشل کی مدبرانہ اور دلیرانہ قیادت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو اور ان کے شاہینوں کے ذکر کے بغیر یہ باب مکمل نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کی فضائی برتری کے دعوؤں کا پول کھو ل دیا،نیول چیف اور بحریہ کے ہر افسر اور جوان کو بھی سلام پیش کرتے ہیں،دفاع وطن کے مقدس فریضہ کے لیے پوری قوم بہادر افواج کے شانہ بشانہ ہے۔

پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی پر دوست ملکوں کے شکر گزار ہیں ،پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے لیے ٹرمپ نے اہم کردار ادا کیا،امریکی صدر ٹرمپ نے کروڑوں زندگیاں بچانے میں کردار ادا کیا۔

2ایٹمی ملکوں کے درمیان جنگ جاری رہتی تو اس کا بھیانک انجام ہوتا،سعودی عرب، ترکیہ، چین اور دوست ملکوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں ،معرکہ حق کی کامیابی کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا۔

چینی صدر شی جنگ پنگ نے ہمیشہ کی طرح مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا،پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور شہد سے میٹھی ہے۔

وزیر اعظم کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں قیام امن کے لیے بھر پور کردار ادا کر رہا ہے ،امریکا اور ایران کے درمیان 47سال بعد براہ راست مذاکرات ہوئے،مذاکراتی عمل کیلیے نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ،ایران کی جانب سے تجاویز پر جواب موصول ہو گیا ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے نہتے شہریوں کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا ،وطن عزیز سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں ،فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کو ختم کر کے ہی دم لیں گے۔اپنے شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے،اتحاد، یکجہتی اور اتفاق سے بڑھتے ہوئے چیلنجز پر قابو پائیں گے۔

علاوہ ازاں وزیراعظم شہباز شریف نے 10مئی کو یوم معرکہ حق سے منسوب کر نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر سال اس دن کو بغیر تعطیل جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔

قبل ازیں آپریشن بنیان مرصوص، معرکہ حق کی شاندار کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان مانومنٹ پرشاندار تقریب ہوئی ، صدر مملکت اور وزیراعظم شہباز شریف تقریب میں شریک تھے۔

فیلڈ مارشل اور مسلح افواج کے سربراہ بھی تقریب میں موجود تھے ،چیئرمین سینیٹ ، اسپیکر قومی اسمبلی اور ارکان پارلیمنٹ نے بھی شرکت کی،غیر ملکی سفیر ، سول اور عسکری حکام بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

وفاقی وزرا اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات  کے علاوہ دفاع وطن کے شہدا کے لواحقین بھی تقریب میں موجود تھے۔تقریب کے آغاز پر قومی ترانہ بھی بجایا گیا،تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیا، سلامی پیش کی،فضاؤں میں ملکی نغموں کی گونج سے تقریب میں جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔

بچوں کی جانب سے ملکی نغمہ پیش کیا گیا جس پر شرکا آب دیدہ ہوگئے،دفاع وطن کا مقدس فریضہ انجام دیتے ہوئے شہید ہونے والے نڈر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

Advertisement
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 13 گھنٹے قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 17 گھنٹے قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 دن قبل
Advertisement