Advertisement

ملک بھر میں شدید گرمی کے بعد بارشوں اور آندھی کی پیشگوئی

شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریںاور بجلی کے کھمبوں اور کمزور درختوں کے قریب جانے سے پرہیز کریں۔،پی ڈی ایم اے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jun 13th 2025, 10:31 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک بھر میں شدید گرمی کے بعد بارشوں اور آندھی کی پیشگوئی

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر کے دوران 13 جون سے 16 جون تک مختلف علاقوں میں بارش، گرد آلود ہواؤں اور آندھی کی پیشگوئی کی ہے، جو موسم میں غیر یقینی تبدیلیوں کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری، آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ 

 محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے کئی حصوں میں گرد آلود ہواؤں اور تیز جھکڑوں کا امکان ہے، جو شہریوں کے لیے خطرناک ہو سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ ہفتے کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع  ہے۔اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے ۔

دوسری جانب پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے متنبہ کیا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں موسم کی غیر متوقع تبدیلیوں کا خدشہ ہے۔ اضلاع جن میں بارش کے قوی امکانات ہیں ان میں لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، سرگودھا، میانوالی، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپوراور  بہاولنگر شامل ہیں۔
 ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریںاور بجلی کے کھمبوں اور کمزور درختوں کے قریب جانے سے پرہیز کریں۔ 
حکام کے مطابق متوقع بارشوں کے بعد ملک بھر میں جاری ہیٹ ویو کی شدت میں کمی آئے گی، جس سے عوام کو کچھ حد تک ریلیف ملے گا۔  

Advertisement
پی ایف یو سی کے زیر اہتمام معرکہ حق کے حوالے سے تصویری نمائش کا انعقاد،اسپیکر ملک  احمد خان کی  بطور مہمانِ خصوصی شرکت

پی ایف یو سی کے زیر اہتمام معرکہ حق کے حوالے سے تصویری نمائش کا انعقاد،اسپیکر ملک احمد خان کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت

  • 12 hours ago
بانی پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

بانی پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

  • 8 hours ago
 وفاقی وزیر ریلوے کی زیر صدارت ریلوے روٹس کی اپ گریڈیشن منصوبے کے حوالے سے جائزہ اجلاس

 وفاقی وزیر ریلوے کی زیر صدارت ریلوے روٹس کی اپ گریڈیشن منصوبے کے حوالے سے جائزہ اجلاس

  • 12 hours ago
وزیراعظم کی برا ٓمدات میں اضافےکیلئے چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کو سہولیات دینے کی ہدایات

وزیراعظم کی برا ٓمدات میں اضافےکیلئے چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کو سہولیات دینے کی ہدایات

  • 9 hours ago
اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

  • 9 hours ago
سال 2025 کے مقابلے رواں سال لاہور میں جرائم میں نمایاں کمی، سی سی ڈی کا دعویٰ

سال 2025 کے مقابلے رواں سال لاہور میں جرائم میں نمایاں کمی، سی سی ڈی کا دعویٰ

  • 13 hours ago
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونا ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونا ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 13 hours ago
ڈھاکا ٹیسٹ:چوتھے دن کے اختتام تک بنگلا دیش نے 179 رنز کی برتری حاصل کرلی

ڈھاکا ٹیسٹ:چوتھے دن کے اختتام تک بنگلا دیش نے 179 رنز کی برتری حاصل کرلی

  • 11 hours ago
قابض افغان رجیم کی ریاستی دہشتگردی جاری ، پوست کے خاتمے کے نام پر نہتے شہریوں کا قتلِ عام

قابض افغان رجیم کی ریاستی دہشتگردی جاری ، پوست کے خاتمے کے نام پر نہتے شہریوں کا قتلِ عام

  • 12 hours ago
صدر مملکت سے وزیرِاعظم سے ملاقات، مہنگائی کم کرنے اور عوامی ریلیف کیلئے اہم ہدایات

صدر مملکت سے وزیرِاعظم سے ملاقات، مہنگائی کم کرنے اور عوامی ریلیف کیلئے اہم ہدایات

  • 7 hours ago
امریکی صدر کے 13 سے 15 مئی تک  چین کا سرکاری دورہ کریں گے،وائٹ ہاؤس

امریکی صدر کے 13 سے 15 مئی تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے،وائٹ ہاؤس

  • 13 hours ago
بنوں حملے پر پاکستان کا سخت سفارتی ردعمل،فیصلہ کن جواب دینے کا حق رکھتے ہیں،دفتر خارجہ

بنوں حملے پر پاکستان کا سخت سفارتی ردعمل،فیصلہ کن جواب دینے کا حق رکھتے ہیں،دفتر خارجہ

  • 12 hours ago
Advertisement