Advertisement
پاکستان

وزیراعظم کی برا ٓمدات میں اضافےکیلئے چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کو سہولیات دینے کی ہدایات

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے ہدایت دی کہ ایسے نئے کاروباروں اور صنعتوں کے فروغ کے لیے بھی حکمت عملی مرتب کی جائے جو ملکی برآمدات میں اضافے کا باعث بنیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر May 11th 2026, 7:54 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم کی برا ٓمدات میں اضافےکیلئے چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کو سہولیات دینے کی ہدایات

اسلام آباد:وزیراعظم نے ایکسپورٹ میں اضافے کے لیے چھوٹے اور درمیان درجے کی صنعتوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی برآمدات میں اضافے کے حوالے سے حکمت عملی پر اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین، وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، وزیراعظم کے معاون  خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

دوران اجلاس وزیراعظم نے کہا کہ برآمدات پر مبنی صنعت، ملکی ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے ناگزیر ہے، حکومت اپنی توجہ برآمدات میں اضافے اور صنعتوں کو سہولیات فراہم کرنے پر مزکور کیے ہوئے ہے، ایسے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار اور صنعتیں، جو کہ برآمدات میں اضافے کے حوالے سے اہم ہیں، انہیں حکومتی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جائے۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے ہدایت دی کہ ایسے نئے کاروباروں اور صنعتوں کے فروغ کے لیے بھی حکمت عملی مرتب کی جائے جو ملکی برآمدات میں اضافے کا باعث بنیںِ، ملکی صنعت  اور تجارت میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ اور جدت، ملکی مصنوعات کو عالمی مارکیٹ میں مسابقت دلانے میں مددگار ثابت ہوگی۔وزیراعظم نے برآمد کنندگان کو ٹیکس ریفنڈ کی بروقت ادئیگی کی ہدایت کی۔ 

دوران اجلاس شرکاء کو ملکی برآمدات میں اضافے کے حوالے سے حکمت عملی پربریفنگ دی گئی۔ پالیسی مسودے پر اجلاس میں بحث بھی کی گئی اور شرکاء نے اپنی اپنی رائے اور تجاویز پیش کیں۔

Advertisement
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • ایک گھنٹہ قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 4 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 17 گھنٹے قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • ایک گھنٹہ قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 3 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 21 گھنٹے قبل
Advertisement