وفاقی وزیر ریلوے کی زیر صدارت ریلوے روٹس کی اپ گریڈیشن منصوبے کے حوالے سے جائزہ اجلاس
منصوبے سے 8 کروڑ سے زائد شہری مستفید ہوں گے جبکہ ریلوے روٹس کی اپ گریڈیشن سے شہریوں کو محفوظ، معیاری اور جدید سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی،مریم اورنگزیب


لاہور:وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی اورسینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی زیر صدارت ریلوے روٹس کی اپ گریڈیشن سے متعلق اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں پنجاب کی 8 اہم ریلوے لائنوں اور روٹس کی اپ گریڈیشن پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں لاہور سے راولپنڈی فاسٹ ٹرین پراجیکٹ پر جاری پیش رفت کا بھی خصوصی طور پر جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق دنیا کے بہترین ریلوے ماڈلز کا مطالعہ کرنے کے بعد ان روٹس کی اپ گریڈیشن کی جا رہی ہے۔
دوراناجلاس کو بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت یہ ریلوے روٹس پورے پنجاب کو باہم منسلک کریں گے جبکہ منصوبے کے تحت 1600 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریکس کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔
علاوہ ازاں بریفنگ کے مطابق شاہدرہ تا نارووال، نارووال تا سیالکوٹ اور لالہ موسیٰ، ملکوال، سرگودھا روٹس کی اپ گریڈیشن منصوبے کا حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ فیصل آباد تا چک جھمرہ اور شاہین آباد، شورکوٹ، جھنگ روٹس کی بہتری بھی منصوبے میں شامل ہے۔
اجلاس کے شرکا کو مزید بتایا گیا کہ شیخوپورہ، جڑانوالہ، شورکوٹ، رائیونڈ، پاکپتن، لودھراں، کوٹ ادو اور ڈیرہ غازی خان کے ریلوے روٹس کی اپ گریڈیشن بھی پراجیکٹ کا حصہ ہے۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ منصوبے سے 8 کروڑ سے زائد شہری مستفید ہوں گے جبکہ ریلوے روٹس کی اپ گریڈیشن سے شہریوں کو محفوظ، معیاری اور جدید سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔اسی طرح اجلاس میں شاہدرہ تا نارووال سیکشن کی اپ گریڈیشن کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
دوران مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ان 8 روٹس پر برجز، ٹیلی کمیونیکیشن سسٹم، اسٹیشن بلڈنگز، سمال مشینری اور کراس برجز کی مکمل تبدیلی اور اینڈ ٹو اینڈ اپ گریڈیشن کی جائے گی۔
اجلاس میں سب اربن ریلوے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ ریلوے اپ گریڈیشن پراجیکٹ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کا حصہ ہے اور ان کی واضح ہدایات ہیں کہ اپ گریڈیشن کے کام کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے۔

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 3 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- a minute ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 17 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 21 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago

