پی ایف یو سی کے زیر اہتمام معرکہ حق کے حوالے سے تصویری نمائش کا انعقاد،اسپیکر ملک احمد خان کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت
طلبہ نے اس موقع پر ایسی فن پاروں اور پینٹنگز کی نمائش کی جن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور محاذ آرائی سے جڑے واقعات کی عکاسی کی گئی تھی


لاہور: ہفتے کے روز پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹس (PFUC) کے زیرِ اہتمام پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگویج، آرٹ اینڈ کلچر (PILAC) میں ’’معرکۂ حق‘‘ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ایک تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان نے بطور مہمانِ خصوصی نمائش کا افتتاح کیا۔
تقریب میں سیاسی شخصیات، صحافیوں، ماہرینِ تعلیم، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر دی یونیورسٹی آف لاہور (UOL) کے چیئرمین اویس رؤف، PFUC کے چیئرمین فرخ شہباز وڑائچ، صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات، سینئر صحافی سلمان غنی، نجم ولی خان اور ایثار رانا بھی موجود تھے۔
تقریب میں ARAR گروپ آف کمپنیز کے سی ای او ہمایوں سرور، چیزیئس کے سی ای او عمران اعجاز، چلتن پیور پاکستان کے سی ای او نجم مزاری، شمائلہ رانا، عظمیٰ کاردار، سید حسن مرتضیٰ، جواد احمد، سینئر اداکار رشید محمود، بریگیڈیئر (ر) نادر میر، بریگیڈیئر (ر) سید غضنفر علی سمیت سول سوسائٹی کے اراکین، طلبہ اور زندگی کے مختلف شعبہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔
طلبہ نے اس موقع پر ایسی فن پاروں اور پینٹنگز کی نمائش کی جن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور محاذ آرائی سے جڑے واقعات کی عکاسی کی گئی تھی، جبکہ مسلح افواج اور ریاستی اداروں کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا۔

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 20 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- an hour ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 2 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 16 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago



