Advertisement
پاکستان

بنوں حملے پر پاکستان کا سخت سفارتی ردعمل،فیصلہ کن جواب دینے کا حق رکھتے ہیں،دفتر خارجہ

خطے میں امن کے لیے ضروری ہے کہ افغانستان اپنی حدود میں موجود دہشت گرد تنظیموں کے خلاف فوری اور موثر کارروائی کرے،ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر May 11th 2026, 5:01 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بنوں حملے پر پاکستان کا سخت سفارتی ردعمل،فیصلہ کن جواب دینے کا حق رکھتے ہیں،دفتر خارجہ

اسلام آباد:خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس چوکی پر ہونے والے ہولناک دہشت گرد حملے کے بعد پاکستان نے سخت سفارتی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے اسلام آباد میں تعینات افغان ناظم الامور کو طلب کر کے ایک احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کی جانب سے بنوں حملے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے افغان حکام کو باور کرایا گیا ہے کہ اس حملے کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں اور افغان سرزمین کا دہشت گردی کے لیے استعمال اب کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ دفتر خارجہ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ہم اپنی قومی سلامتی اور عوام کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

پاکستانی دفتر خارجہ نے افغان ناظم الامور پر زور دیا ہے کہ افغانستان اپنی حدود میں موجود دہشت گرد تنظیموں کے خلاف فوری اور موثر کارروائی کرے۔

دفتر خارجہ نے افغان ناظم الامور کو واضح کیا کہ پاکستان اپنی سرزمین پر ہونے والی دہشت گردی کے خلاف خاموش نہیں رہے گا اور ہم دہشت گردوں کو ان کی کمین گاہوں میں فیصلہ کن جواب دینے کا پورا حق رکھتے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کا موقف ہے کہ خطے میں امن کے لیے ضروری ہے کہ افغانستان اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دے اور ان گروہوں کی سرکوبی کرے جو سرحد پار کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

خیال رہے کہ بنوں میں ہفتے کو رات گئے دہشت گردوں نے پولیس چوکی فتح خیل کو نشانہ بنایا۔ حملہ آوروں نے بارود سے بھری ایک گاڑی چوکی سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں زوردار دھماکا ہوا اور پولیس چوکی کی عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی۔

اس حملے میں 15 پولیس اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوئے،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ اس قدر شدید تھا کہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

Advertisement
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 3 گھنٹے قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 4 گھنٹے قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • ایک گھنٹہ قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 21 گھنٹے قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • ایک گھنٹہ قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 17 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
Advertisement