موسمی رحجان ’’ال نینو‘‘کی واپسی متوقع، عالمی درجہ حرارت میں خطرناک اضافے کا خدشہ
ماہرین کے مطابق گزشتہ ال نینو نے 2023 کو تاریخ کا دوسرا گرم ترین سال بنانے میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ 2024 ریکارڈ کا سب سے گرم سال بن گیا


ویب ڈیسک: اقوامِ متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی رجحان El Niño رواں سال کے وسط میں دوبارہ شدت کے ساتھ سامنے آ سکتا ہے، جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے عالمی موسمیاتی ادارے کے مطابق مئی سے جولائی کے دوران ال نینو کے حالات پیدا ہونے کا قوی امکان ہے، جبکہ ابتدائی اشارے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ یہ ایک طاقتور موسمیاتی واقعہ ثابت ہو سکتا ہے۔
ال نینو ایک قدرتی موسمی عمل ہے جو بحرالکاہل کے وسطی اور مشرقی حصوں میں سمندری سطح کے درجہ حرارت کو بڑھا دیتا ہے، جس کے باعث ہوا کے دباؤ، ہواؤں کی سمت اور بارشوں کے نظام میں بڑی تبدیلیاں آتی ہیں۔یہ نظام وقتاً فوقتاً اپنے الٹ رجحان La Niña کے ساتھ تبدیل ہوتا رہتا ہے، جبکہ بعض اوقات درمیانی (نیوٹرل) صورتحال بھی برقرار رہتی ہے۔
An El Niño event is expected from mid-2026, impacting global temperature & rainfall patterns, according to WMO's global seasonal climate update. Models indicate that this may be a strong one!
— World Meteorological Organization (@WMO) April 24, 2026
More details 👉 https://t.co/zQDJ6uWGJE pic.twitter.com/bqdt9uIaRr
ماہرین کے مطابق گزشتہ ال نینو نے 2023 کو تاریخ کا دوسرا گرم ترین سال بنانے میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ 2024 ریکارڈ کا سب سے گرم سال بن گیا۔
ڈبلیو ایم او کے ماہرِ موسمیات ولفران موفوفوما اوکیا کا کہنا ہے کہ سال کے آغاز میں غیر جانبدار حالات کے بعد ال نینو کے آغاز کا امکان انتہائی مضبوط ہے اور یہ مزید شدت اختیار کر سکتا ہے،ادارے کے مطابق استوائی بحرالکاہل میں سمندری سطح کا درجہ حرارت تیزی سے بڑھ رہا ہے، جو اس رجحان کی واپسی کا واضح اشارہ ہے۔ پیشگوئی کی گئی ہے کہ آئندہ چند ماہ کے دوران دنیا کے بیشتر حصوں میں معمول سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا جائے گا۔
اگرچہ ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ال نینو کی تعداد یا شدت میں براہِ راست اضافہ نہیں کرتی، تاہم یہ اس کے اثرات کو زیادہ خطرناک بنا دیتی ہے، کیونکہ گرم سمندر اور فضا شدید موسمی حالات جیسے ہیٹ ویوز اور طوفانی بارشوں کے امکانات بڑھا دیتے ہیں۔

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 21 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 20 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 11 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 20 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 15 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 20 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل






