Advertisement
پاکستان

ایرانی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سے رابطہ،عراقچی کی وفد کے ہمراہ اسلام آباد آمد متوقع

امریکی لاجسٹک اور سیکیورٹی ٹیم بھی اسلام آباد میں ہی موجود ہے، جس کے بعد امریکا-ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے جلد شروع ہونے کا امکان ہے،ذرائع

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Apr 24th 2026, 4:49 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایرانی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سے رابطہ،عراقچی کی  وفد کے ہمراہ  اسلام آباد آمد متوقع

تہران:ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے خطے کی صورتحال اور جنگ بندی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے الگ الگ ٹیلیفونک گفتگو کی۔

ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ٹیلیفونک رابطے میں وزیر خارجہ عباس عراقچی نے گفتگو میں خطے کی صورتحال اور جنگ بندی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار سے گفتگو میں ایرانی وزیرخارجہ نے پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کی بھرپور تعریف کی، علاقائی امن واستحکام کیلئے دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے تنازعات کے حل کیلئے مسلسل مکالمے اور روابط کی اہمیت پر زور دیا ۔ تاکہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام قائم ہو سکے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی کی آج اسلام آباد آمد کا عندیہ دیا ہے۔ عباس عراقچی مختصر ٹیم کےساتھ آج رات اسلام آباد پہنچیں گے اور پاکستانی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔جبکہ امریکی لاجسٹک اور سیکیورٹی ٹیم بھی اسلام آباد میں ہی موجود ہے، جس کے بعد امریکا-ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے جلد شروع ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتے کی جنگ بندی کے بعد مذاکرات کا پہلا دور اسلام آباد میں ہوا تھا، جو بے نتیجہ رہا تھا،تاہم اب پاکستان کی ثالثی میں اسلام آباد میں ہی فریقین کو ایک بار پھر مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں، جس میں شرکت کے لیے ایران کی جانب سے امریکی بحری ناکہ کے خاتمے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت خطے میں سفارتی سرگرمیوں کو تیز کرنے اور تنازعات کے پرامن حل کی کوششوں کا حصہ ہے۔

Advertisement
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 16 hours ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 days ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 12 hours ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 20 hours ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 days ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 21 hours ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 21 hours ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • a day ago
Advertisement