فلم کی ٹیم نے اسلامی قانون اور متعلقہ موضوعات پر ایک سال سے زائد عرصے تک تفصیلی تحقیق کی تاکہ کہانی کو درستگی اور حساسیت کے ساتھ پیش کیا جا سکے،سپرن ورما


ممئبی: بالی وڈ فلم ’’حق ‘ ‘کے ڈائریکٹر سُپرن ورما نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ یمی گوتم نےفلم میں شازیہ بانو کے کردار کے لیے باقاعدہ قرآن پاک کو پڑھا اور سمجھا۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کو دیے گئے انٹرویو میںہدایتکارسپرن ورما نے بتایا کہ 'فلم حق کو بناتے ہوئے میں نے یمی گوتم سے قرآن پاک سیکھا، اداکارہ نے فلم میں اپنے کردار کے لیے قرآن پاک کو سمجھنے میں 4 مہینے لگائے'،انہوں نے بتایا کہ 'ہم نے فلم میں قرآن پاک کے حوالے بھی دیے اور یہی وجہ ہے کہ میں نے فلم کا اختتام لفظ ’اقراء‘ پر کیا ہے'۔
ہدایتکار کے مطابق فلم کی ٹیم نے اسلامی قانون اور متعلقہ موضوعات پر ایک سال سے زائد عرصے تک تفصیلی تحقیق کی تاکہ کہانی کو درستگی اور حساسیت کے ساتھ پیش کیا جا سکے۔
بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ فلم کا مقصد خواتین کو درپیش تاریخی اور موجودہ سماجی چیلنجز کو اجاگر کرنا ہے، کیونکہ وقت گزرنے کے باوجود مختلف معاشرتی مسائل کی نوعیت میں زیادہ تبدیلی نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ فلم اس حقیقت کی عکاسی کرتی ہے کہ خواتین آج بھی مختلف سطحوں پر نظامی عدم مساوات کا سامنا کر رہی ہیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے مزید کہا کہ یہ فلم ایسے دور میں پیش کی جا رہی ہے جہاں غلط معلومات اور ابہام عام ہیں، اس لیے اس کا مقصد ایک متوازن، ذمہ دار اور حقیقت پر مبنی نقطہ نظر پیش کرنا ہے۔
ان کے مطابق ذاتی تجربات اور مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ روابط نے اس موضوع کو حساس انداز میں پیش کرنے کی ضرورت کو مزید واضح کیا،انہوں نے بتایا کہ فلم کے تصور کو ناظرین کی جانب سے غیر معمولی پذیرائی ملی ہے اور ابتدائی ردعمل کے مطابق کہانی نے لوگوں کے ساتھ گہرا جذباتی تعلق قائم کیا ہے۔
خیال رہے کہ سال 2025 میں ریلیز ہونے والی فلم “حق” بھارت کے معروف شاہ بانو کیس سے متاثر ہے، جو 1980 کی دہائی میں سامنے آنے والا ایک تاریخی عدالتی مقدمہ تھا۔
اس کیس میں ایک مسلم خاتون نے طلاق کے بعد نان نفقہ کے حق کے لیے قانونی جنگ لڑی تھی، جسے بعد ازاں بھارت میں خواتین کے حقوق اور پرسنل لا کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل قرار دیا گیا۔
فلم ’حق‘ میں اداکارہ یامی گوتم اور اداکار عمران ہاشمی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے اور یہ فلم کامیاب ترین فلموں میں سے ایک ہے۔

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 12 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 21 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 16 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago




