بحری ناکہ بندی کو مضبوط بنانے کے لیے دوسرا ایئر کرافٹ کیریئر بھی پہنچ رہا ہے،ہرمز امریکی کنٹرول میں ہے اور اس راستے سے کوئی بھی جہاز امریکا کی مرضی کے بغیر کہیں نہیں جائے گا


واشنگٹن ڈی سی: امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ ایرا ن ایٹمی ہتھیار نہیں بنا سکتا بہترہو گا کہ ڈیل کرلے اورمذاکرات کی میز پر دانشمندی سےکر لے اس کے پاس ابھی موقع موجود ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اور اعلیٰ فوجی کمانڈر جنرل ڈین کین نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور ممکنہ جنگی صورتحال پر تفصیلی پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے پاس اب بھی ایک “بہتر معاہدہ” کرنے کا موقع موجود ہے، تاہم صورتحال تیزی سے سنگین ہو رہی ہے۔
وزیر دفاع کے مطابق آبنائے ہرمز میں امریکی اور اتحادی اقدامات کے نتیجے میں اب تک 34 جہازوں کو واپس موڑ دیا گیا ہے، جبکہ بحری ناکہ بندی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، آئندہ چند دنوں میں ایک اور بیڑا اس کارروائی میں شامل کیا جائے گا، جس سے خطے میں دباؤ مزید بڑھ جائے گا۔
پریس بریفنگ میں انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ امریکی ناکہ بندی اب عالمی سطح پر پھیل چکی ہے، جس کے تحت امریکی افواج نے ’انڈو پیسیفک‘ خطے میں ایران کے ’ڈارک فلیٹ‘ (خفیہ بحری بیڑے) کے دو ایسے جہاز بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں جو ناکہ بندی کے باقاعدہ آغاز سے قبل ہی ایرانی بندرگاہوں سے نکل چکے تھے۔
پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ بحری ناکہ بندی کو مضبوط بنانے کے لیے ہمارا دوسرا ایئر کرافٹ کیریئر بھی پہنچ رہا ہے۔ آبنائے ہرمز امریکی کنٹرول میں ہے اور اس راستے سے کوئی بھی جہاز امریکا کی مرضی کے بغیر کہیں نہیں جائے گا۔
انہوں نے مزید کہاکہ ایران کو جوہری ہتھیار کے حصول کی کسی بھی کوشش کو ترک کرنا ہوگا۔ ان کے مطابق یہی وہ بنیادی شرط ہے جس پر کشیدگی میں کمی ممکن ہے،ایران کے پاس اب بھی مذاکرات کی میز پر آنے اور سمجھ داری سے فیصلہ کرنے کا موقع موجود ہے۔ انہیں صرف اتنا کرنا ہے کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے حصول سے دستبردار ہو جائیں۔ گیند اب ایران کے کورٹ میں ہے اور ہمارے پاس وقت کی کوئی کمی نہیں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایران نے یہ راستہ اختیار نہ کیا تو اسے امریکی طاقت کے مسلسل دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ یہ دباؤ ایک طویل المدتی ناکہ بندی کی صورت میں جاری رہ سکتا ہے۔
انہوں نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے یورپی ممالک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکا اس معاملے میں یورپ پر انحصار نہیں کر رہا، حالانکہ یورپ کی توانائی کی ضروریات کے پیش نظر آبنائے ہرمز کی امریکا سے زیادہ انہیں ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ یورپ کو اس حوالے سے سنجیدہ کوششیں کرنی چاہئیں۔

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 12 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 21 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 20 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 16 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 21 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago





