Advertisement

امریکی صدر کے 13 سے 15 مئی تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے،وائٹ ہاؤس

ترجمان وائٹ ہاؤس نےکہا ٹرمپ بدھ کی شام بیجنگ پہنچیں گےجہاں ان کے  اعزاز میں  عشائیے کا اہتمام کیا  جائے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر May 11th 2026, 3:52 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکی صدر کے 13 سے 15 مئی تک  چین کا سرکاری دورہ کریں گے،وائٹ ہاؤس

واشنگٹن ڈی سی: ترجمان وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ چین کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

ترجمان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کی شام بیجنگ پہنچیں گے، بیجنگ آمد کے موقع پر صدر ٹرمپ کے اعزاز میں جمعرات کی شام عشائیہ دیا جائے گا۔

ترجمان کامزید کہنا تھا کہ امریکہ اور چین مشترکہ تجارتی اور سرمایہ کاری بورڈ پر کام کریں گے، چین، امریکہ ایرو سپیس، زراعت اور توانائی کے شعبوں پر بھی بات چیت ہوگی۔

دوسری جانب چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دورہ صدر شی جن پنگ کی دعوت پر ہو رہا ہے۔ اس ملاقات میں ایران کی صورتحال، تجارتی کشیدگی، تائیوان اور دیگر عالمی معاملات پر بات چیت متوقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دورے کے دوران چین پر ایران سے متعلق دباؤ بڑھانے کی کوشش کریں گے، خاص طور پر ایرانی تیل کی خریداری کے معاملے پر کیوں کہ چین اس وقت ایرانی خام تیل خریدنے والے بڑے ممالک میں شامل ہے جبکہ امریکا تہران پر اقتصادی دباؤ بڑھا رہا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر کا دورہ شیڈول تھا مگر ایران کے ساتھ جنگ اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ دورہ منسوخ ہو گیا تھا،تاہم اب وائٹ ہاؤس کی جانب سے دوبارہ بیجنگ کے دورے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس حوالے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اوربحران کے پیشِ نظر امریکی صدر کا یہ دورہ نہایت اہمیت کا حامل ہو گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل ٹرمپ نے 2017 میں اپنی پہلی صدرات میں چین کا دورہ کیا تھا۔

Advertisement
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 17 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 13 گھنٹے قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
Advertisement