وزیراعظم سنائے تاکائے چی نے کہا کہ حکومت نے ایک ہنگامی ٹاسک فورس قائم کر دی ہے اور متاثرہ علاقوں کے شہریوں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی اپیل کی ہے،رپورٹس


ٹوکیو:جاپان کے شمال مشرقی ساحلی علاقے میں ایک طاقتور زلزلہ آیا جس کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کے جھٹکے ملک کے مختلف حصوں میں محسوس کیے گئے جب کہ دارالحکومت ٹوکیو میں بھی عمارتیں لرز اٹھیں۔
جاپانی میڈیا کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا،زلزلے کے بعد 3 میٹر بلند سونامی آنے کا خطرہ ہے، کچھ علاقوں میں لہریں فوری پہنچ سکتی ہیں۔
رائٹرز کے مطابق ٹوکیو اور آوموری کے درمیان چلنے والی بلٹ ٹرین سروس بھی معطل کر د ی گئی ہے،جبکہ موسمیاتی ایجنسی نے فوری طور پر سونامی وارننگ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ سمندری لہریں 3 میٹر تک بلند ہو سکتی ہیں۔ شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ساحلی علاقوں سے دور رہیں اور محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو جائیں۔
علاوہ ازاں حکومت کی جانب سےاحتیاطی تدابیر کے طور پر بعض علاقوں میں ٹرین سروس معطل کر دی گئی ہے جب کہ ایمرجنسی ٹیمیں ہائی الرٹ پر ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔
دوسری جانب جاپانی وزیراعظم سنائے تاکائے چی نے کہا کہ حکومت نے ایک ہنگامی ٹاسک فورس قائم کر دی ہے اور متاثرہ علاقوں کے شہریوں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی اپیل کی ہے۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے، جس کے باعث شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
طلبہ کی موجیں: 4 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے
- 3 دن قبل
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ میں معلوماتی و تربیتی سیشنز
- 11 گھنٹے قبل

لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل
- 4 گھنٹے قبل
ڈرون حملے میں کارگو جہاز غرق
- 3 دن قبل
پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل

سینئرجج جبری ریٹائر، وجہ سامنے آگئی
- 3 دن قبل
خاتون فٹبالر سمندر میں اچانک ڈوب گئ، کہاں پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی؟
- 10 گھنٹے قبل
عبداللہ طاہر قتل کیس: مرکزی مبینہ شوٹر کی شناخت، 6 سہولت کار گرفتار
- 11 گھنٹے قبل
بڑی خوشخبری: اہم عرب ملک کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
- 3 دن قبل
پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان
- 2 دن قبل
پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے نئی لگنے والی شرط کیا ہے؟
- 10 گھنٹے قبل
پولیس کا جنون، لڑکی نے خودکشی کیوں کی؟
- 11 گھنٹے قبل








