Advertisement

پی سی بی نے قومی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کا اعلان کر دیا

سابق نیوزی لینڈ کرکٹر اور کوچ مائیک ہیسن کو پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا نیا وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 hours ago پر May 13th 2025, 1:01 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی سی بی نے قومی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ کا اعلان کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق نیوزی لینڈ کرکٹر اور کوچ مائیک ہیسن کو پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا نیا وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کے مطابق مائیک ہیسن 26 مئی سے چارج سنبھالیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ امید ہے پاکستان ٹیم بہتر پرفارم کرے گی۔

یاد رہے کہ مائیک ہیسن ماضی میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بھی ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔

Advertisement