دانش یونیورسٹی ٹیکنالوجی اور جدید علوم کے فروغ پر توجہ مرکوز کرے گی ،وزیر اعظم
یونیورسٹی میں داخلے کے حوالے سے ملک بھر کے دور دراز علاقوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے لائق اور مستحق طلباء کو موقع دیا جائے،شہباز شریف


اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دانش یونیورسٹی ٹیکنالوجی اور جدید علوم کے فروغ پر توجہ مرکوز کرے گی یونیورسٹی کی عمارت کو سادہ اور پر وقار طرز پر تعمیر بنایا جائے اور ادارے میں اعلیٰ معیار کی ریسرچ اور فیکلٹی کو تعینات کرنے کے لئے حکمت عملی بنائی جائے۔
تفصیلات کے مطابق دانش یونیورسٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ہدایات دیں کہ بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین اور اراکین علم کی روشنی پھیلانے میں اہم کردار ادا کریں ۔دانش یونیورسٹی کی تعمیر کے حوالے سے اچھی شہرت اور متعلقہ تجربہ رکھنے والے کنٹریکٹرز کو پری-کوالیفائی کیا جائے۔
بورڈ آف ٹرسٹیز کے اجلاس میں وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ یونیورسٹی میں داخلے کے حوالے سے ملک بھر کے دور دراز علاقوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے لائق اور مستحق طلباء کو موقع دیا جائے۔
اجلاس کو دانش یونیورسٹی کے حوالےسے جاری کام پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ دانش یونیورسٹی پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے چارٹر وزارت قانون و انصاف سے منظور ہو چکا اب منظوری کے لئے کابینہ اور پارلیمنٹ کو بھیجا جائے گا۔
دانش یونیورسٹی کے حوالے سے ملک بھر میں آؤٹ ریچ پروگرام شروع کیا جا رہا ہے یونیورسٹی میں ابتدائی طور پر عصری تقاضوں سے ہم اہنگ سینٹر آف ایکسیلینس قائم کیا جائے گا اورملک بھر کے مستحق طلباء کے لئے دانش یونیورسٹی میں داخلے کے حوالے سے ٹریننگ کیمپس شروع کئے جائیں گے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ یونیورسٹی کے اکیڈمک ویژن کے حوالے سے بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرین تعلیم سے رابطہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں وزیر وفاقی تعلیم و فنی تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، تربیت وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- ایک دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 10 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 5 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 7 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 9 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 10 گھنٹے قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- ایک دن قبل

